ایک دیگچی میں گھی ڈال کر گرم کیجئے اور اس میں سبز الائچی ثابت ہی ڈال دیجئے۔
جب الائچی پک کر موٹی ہو جائے تو سویا ں ڈال دیجئے اور بھون کر اتار لیجئے۔ اب ان سویوں میں دودھ اور تھوڑا سا پانی ملا کر دوبارہ چولہے پر چڑھا دیجئے۔ جب سویاں گل جائیں اور دودھ اور پانی خشک ہو جائے تو چینی اور کھویا ڈال کر چمچے سے اچھی طرح ملا دیجئے۔
چمچہ برابر ہلاتے رہیے ورنہ سویاں نیچے سے لگ جائیں گی۔
چینی کا پانی خشک ہو جائے تو زعفران پیس کر اور بادام کی گریاں باریک کتر کر ڈال دیجئے۔
آگ بہت ہلکی کر دیجئے۔
سویاں خشک ہو جائیں تو اتار لیجئے۔
کھوئے والی مزے دار سویاں تیار ہیں۔