کھجوراور دال کا حلوہ
اجزاء:
ابلی اور پسی چنا دال ۔۔ آدھا کلو
کھجور پیسٹ ۔۔ ایک پیالی
خشک دودھ ۔۔ دو پیالی
مکھن ۔۔ آدھا پیالی
چینی ۔۔ آدھا پیالی
خشک میوہ ۔۔ آدھا پیالی
ترکیب:
ایک پین میں مکھن گرم کرلیں اور اس میں پسی ہوہی دال ڈال کر اتنی دیر بھونیں کے خوشبو آنے لگے۔ اب کھجور پیسٹ، خشک دودھ اور چینی بھی شامل کردیں اور اچھی طرح تمام اجزاء کو مکس کرلیں آخر میں خشک میوہ بھی شامل کردیں اور حلوے کو مکھن لگی ٹرے میں پھیلا دیں۔ ٹھنڈا ہوجانے پر ٹکڑے کاٹ کر پیش کریں۔
Chef Shai ,
Posted By: Haniya Tauseef,