کابلی چنے ایک رات پہلے بھگو کر رکھ دیں۔ صبح ایک چٹکی سوڈا، ایک سیر پانی میں اور نمک ڈال کر پکنے کے لئے چڑھا دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔ چنے گل جائیں تو اتار لیں۔ نصف پیاز لچھے دار باریک کاٹ لیں اور نصف موٹے ٹکڑے اب چولہے پر دیگچی چڑھا کر اس میں آدھا گھی ڈال دیں اور باریک کٹی ہوئی پیاز اس میں تل کر سنہری کر کے نکال لیں اور بقایا گھی بھی گوشت ڈال کر تھوڑا سا بھونیں اور نمک ڈال کر چار پیالی پانی ڈال دیں۔ کپڑے کا ایک ٹکڑا لے کر اس میں پیاز کے ٹکڑے لہسن ،نصف گرم مصالحہ، ثابت اور دو سبز مرچیں باندھ کر گوشت میں ڈال دیں۔ اب اس گوشت کو اس وقت تک ہلکی آنچ پر پکنے دیں جب تک کہ یہ خوب گل نہ جائے۔ جب یخنی تیارہو جائے تو یخنی علیحدہ کر لیں گوشت علیحدہ رکھ لیں اور مصالحے کی پوٹلی پھینک دیں اب دوسری دیگچی لے کر اس میں باقی گھی ڈالیں۔ اس میں بنی ہوئی پیاز گوشت اور دہی دال دیں اور ان سب کو بھونیں۔ جب دہی کا پانی خشک ہو جائے تو گرم مصالحہ ڈال کر بھونیں۔ اب چاول جو کم ازکم ایک گھنٹہ پہلے سے تیار شدہ ہیں، میں یخنی ڈال دیں جو کہ تین پیالی کے قریب ہو گی۔ جب چاول گھٹنے کے لائق ہو جائیں تو تین پیالیوں میں تین رنگ ملا کر چاول پر چمچ سے تین طرف سے تینوں رنگ چھڑک دیں۔ پانچ منٹ دم دیں اور اتار لیں بریانی تیار ہے۔