سبزی چکن کی انوکھی بریانی ۔۔ انڈوں کا دم لگا کر بنائیے یہ شاندار ڈش، جو کھائے انگلیاں چاٹتا رہ جائے

Looking for a delicious and healthy meal option. Try our سبزی چکن کی انوکھی بریانی ۔۔ انڈوں کا دم لگا کر بنائیے یہ شاندار ڈش، جو کھائے انگلیاں چاٹتا رہ جائے, it's a perfect choice for those in search of easy and simple recipes that cater to both taste and nutrition. You can find this fantastic recipe in both Urdu and English, making it accessible to a wide audience. Whether you're a seasoned chef or a beginner in the kitchen, this سبزی چکن کی انوکھی بریانی ۔۔ انڈوں کا دم لگا کر بنائیے یہ شاندار ڈش، جو کھائے انگلیاں چاٹتا رہ جائے is a versatile option that promises a mouthwatering experience. Enjoy the simplicity of our easy recipes while savoring the goodness of a homemade, healthy meal.

اکثر ہمارے گھروں میں یا تو بریانی بنتی ہے یا پھر سبزی والے چاول جسے ہم عام طور پر فرائیڈ رائس کہتے ہیں۔ لیکن آج ہم آپ کو ان دونوں ڈشز کا ایک بہترین فیوژن بنانا سیکھائیں گے جسے سبزی چکن رائس کہا جاتا ہے۔
تو آئیے پھر آپ کو اسٹیپ بائے اسٹیپ اسکی ریسیپی بتاتے ہیں۔

سبزی چکن رائس بنانے کا طریقہ:

۔ سب سسے پہلے ایک دیگچی میں چاول ابالنے کیلیئے پانی بھر لیں پھر اس میں لونگ، دارچینی، بڑی الائچی، سفید زیرہ، بادیان کے پھول اور تیز پتا ڈال کر ابال آنے دیں پھر 1 کلو چاول شامل کر کے پکنے دیں۔ جب چاول ابل جائیں تو اسے چھان کر ایک طرف رکھ دیں۔

۔ اب ایک برتن میں تھوڑا سا تیل ڈال کر اپنی پسند کی سبزیاں (گوبھی، گاجر، شملہ مرچ) شامل کریں اور تیز آنچ پر بھون لیں۔ اگر آپ مٹر استعمال کر رہے ہیں تو یقینی بنائیں کہ وہ ابلے ہوئے ہوں۔ اسکے بعد حسب ذائقہ اس میں چلی سوس، سویا ساس اور کالی مرچ ڈالیں۔

۔ سبزیاں بُھن جانے کے بعد 1 کھانے کا چمچ ادرک لہسن اور ہری مرچ کا پیسٹ ڈال کر تھوڑا بھونیں اور پھر آدھا کلو چکن (بغیر ہڈی کے چھوٹے ٹکڑے) شامل کر کے اس وقت تک پکائیں جب تک اس کا رنگ نہ بدل جائے۔ اس کے بعد تمام مصالحے حسب ذائقہ ڈالیں جس میں کالی مرچ، نمک، کٹی لال مرچ، گرم مصالحہ اور سویا ساس شامل ہے۔

۔ 3 انڈوں میں حسب ذائقہ نمک اور کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح پھینٹیں اور فرائی کر کے سائیڈ پر رکھ دیں۔

۔ اب بریانی کی طرح پہلے چاول پھر سبزی چکن کا مصالحہ اور پھر چاول کی تہہ لگا کر اوپر انڈے، ہری پیاز، چلی سوس، سویا ساس اور تیل یا گھی ڈال کر 20 منٹ کیلیئے ڈھک دیں اور دم آنے پر چولہا بند کردیں۔

مزیدار سبزی چکن کی بریانی تیار ہے!

By Salwa  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   1903 Views   |   06 Jul 2023
Related Recipes
Reviews & Comments