Looking for a delicious and healthy meal option. Try our تلبینہ سے ڈپریشن کا علاج, it's a perfect choice for those in search of easy and simple recipes that cater to both taste and nutrition. You can find this fantastic recipe in both Urdu and English, making it accessible to a wide audience. Whether you're a seasoned chef or a beginner in the kitchen, this تلبینہ سے ڈپریشن کا علاج is a versatile option that promises a mouthwatering experience. Enjoy the simplicity of our easy recipes while savoring the goodness of a homemade, healthy meal.
تلبینہ ایک بہترین غذا ہے جو آپ کو دل کی بیماریوں سے بچاتی ہے ۔ تلبینہ آپ کے دل کی اہم شریانوں میں خون کی گردش جاری رکھتا ہے اور انہیں بلاک ہونے سے بچاتا ہے ساتھ ساتھ arteriosclerosisسے بھی محفوظ رکھتا ہے ۔
تلبینہ انجائنا سے بچاتا ہے ۔ ذہنی دباؤ کے شکار لوگوں کے لیے تلبینہ ایک بہترین غذا ہے ۔
تلبینہ جوء کے آٹے سے بنائی ہوئی ایک خاص قسم کی کھیر سے جسے دودھ میں پکایا جاتا ہے اور شہد سے میٹھا کیا جاتا ہے ۔نبی ﷺ نے تلبینہ کا طب ونبوی ﷺ میں شامل کیا اور ایسے لوگوں کو کھانے کو کہا جو کے شدید غم ، ذہنی دباؤ اور دل کی بیماریوں کا شکار ہیں ۔
حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ جب کہیں کسی کا انتقال ہوجاتا تھا تو لوگ آتے اور افسوس کرکے چلے جاتے ۔ جب گھر میں صرف اہل و عیال رہ جاتے تو حضرت عائشہؓ اُن سے فرماتیں کہ ایک برتن میں تلبینہ بنائیں اور سب گھر والے کھائیں کیونکہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو کہتے ہوئے سنا ہے کہ تلبینہ دل کو سکون پہنچاتا ہے اور اُن لوگوں کے لیے بہت مفید ہے جو ذہنی دباؤ اور شدید غم کا شکار ہیں ۔
تلبینہ میں انسان کے دل کو سکوں بخشنے کی طاقت موجود ہے ۔ تلبینہ کا استعمال دماغ کا تیز کرتا ہے ۔ ایسے لوگ جو ذہنی دباؤ کا شکار ہیں وہ تلبینہ کا استعمال کریں ، تلبینہ زیادہ عمر کے لوگوں کے لیے بہت مفید ہے ۔
تلبینہ بیک وقت ایک غذا بھی ہے اور ایک دوا بھی ۔ تلبینہ نہ صرف آپ کو جسمانی طاقت دیتا ہے بلکہ ذہنی سکون بھی فراہم کرتا ہے ۔ رسول اللہ ﷺ نے بہت سے مقامات پر تلبینہ کی اہمیت بیان کی ہے اور کہا ہے کہ تلبینہ شدید غم اور ذہنی دباؤ سے سکون دیتا ہے اور دل و دماغ کو کسی بھی صدمے سے نکلنے میں مدددیتا ہے ۔
تلبینہ بنانے کا طریقہ
جوء کا آٹا ۔۔۔۔۔۔۔۔آدھ کپ
دودھ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔دو کپ
شہد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔حسب ضرورت
بنانے کا طریقہ
دو کپ دودھ میں جوء کے آٹے کو گھول لیں تاکہ گھٹلی نہ بنے
اب اس آمیزے کو ایک پتیلی میں ڈال کر اُبال لیں اور مسلسل چمچ چلاتے رہیں تا کہ گھٹلیاں نہ بنیں
کم سے کم دو اُبال آنے تک پکائیں
چولہے سے اُتار کر ٹھنڈا کریں اور شہد ڈال کر پیش کریں