کچی ہلدی کو ایک چاپر میں پیس لیں۔ کڑاہی میں ہلدی اور گھی کو اچھی طرح مکس کر کے ہلکی آنچ پر بھون کر نکالیں۔ ایک الگ کڑاہی میں گھی گرم کریں اور اس میں گوند کنی فرائی کر کے نکال لیں۔ ایک کڑاہی میں بیسن اور گھی ڈآل کر بھونیں۔ پھر اس میں کاجو، پستہ اور بادام ڈآل کر مکس کریں۔ اس کے بعد کھویا شامل کرلیں۔ ساتھ ہئی چئنی، دودھ اور الائچی دانہ ڈآل کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔ اب اس میں الائچی دانہ گوند کنی اور سونف ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ سرونگ ڈش میں نکالیں۔ با دام، پستہ سے گارنش کر کے سرو کریں۔