بادام کا حلوہ
اجزاء:
بادام کا پیسٹ….. 1 کپ
گھی….. 1 کپ
سوجی….. 250 گرام
دودھ….. 2 کپ
چینی….. آدھا کپ
کھویا….. 250 گرام
آلمنڈ ایسنس….. 1 چائے کا چمچ
بادام….. سجاوٹ کے لئے
ترکیب:
گھی کو گرم کرکے اس میں سوجی ڈال کر بھون لیں یہاں تک کہ خوشبو آنے لگ جائے۔
پھر دودھ، چینی اور بادام پیسٹ ڈال کر مکس کرلیں اور فرائی کرلیں۔
اب کھویا، آلمنڈ ایسنس ڈال کر اچھی طرح مکس کریں یہاں تک کہ گھی اوپر آ جائے۔
سرونگ پلیٹر میں نکال کر بادام سے سجا کر پیش کریں۔
Posted By: Ashhad, karachi
Add Your Recipe