Hafiz Sohan Halwa Recipe in Urdu

Find delicious Hafiz Sohan Halwa recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Hafiz Sohan Halwa recipe is one of the common and most searched dishes in the Ice Cream & Deserts recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Hafiz Sohan Halwa recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

2353 Views 0 Comments

حافظ کا مشہور سوہن حلوہ
اجزاء:
ملتان کا سوہن حلوہ دنیا بھر میں مشہور ہے اور یہ سب ہی پسند کرتے ہیں۔ اس حلوے کی خاص بات اس کا ذائقہ اور مہینوں تک بناء فریج کے خراب نہ ہونا ہے۔ اس کو کھانے کے لئے لوگ دور دور سے ملتان جاتے ہیں۔ شیف مبشر نے اپنے وی لاگ میں دکھایا کیسے ملتان کا مشہور حافظ کا سوہن حلوہ بنتا ہے۔ آپ کو بھی بتاتے ہیں۔
اجزاء:
چکی کا آٹا ایک پیالہ
سفید آٹا ایک پیالہ
سبز آٹا ( انگوری ) ایک پیالہ
سبز الائچی ایک پلیٹ پاؤڈر
پستے ایک پلیٹ پاؤڈر
پستے ثابت 1 مٹھی
بادام ایک پلیٹ پاؤڈر
بادام ثابت ایک مٹھی
کاجو ثابت ایک مٹھی
گھی ایک کلو
میدہ ایک پیالہ
دودھ لیکوئیڈ ایک کلو
دودھ پاؤڈر ایک کپ
ادرک کا پاؤڈر 4 چمچ
چینی ایک کلو سے ایک کپ کم پاؤڈر
فوڈ کلر 2 چمچ
ترکیب:
٭ سب سے پہلے آپ بلینڈر میں آٹے، میدہ، ایک کپ گھی ڈرائی فروٹس پاؤڈر، چینی، الائچی، دودھ لیکوئیڈ ایک کپ اور پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح بلینڈر کرلیں کہ نرم و ملائم پیسٹ تیار ہو جائے۔
٭ اب دودھ کو اچھی طرح گرم کریں اور اس میں ادرک کا پاؤڈر ڈال کر خوب پکائیں کہ یہ نیچے نہ لگے۔
٭ 15 منٹ بعد جب دودھ میں خوب جوش آجائے تو آپ اس میں گھی اور بلینڈر کے پیسٹ کو ڈال کر آدھے گھنٹے تک اچھی طرح پکائیں۔
٭ جب تک گاڑھا حلوہ نما تیار نہ ہو جائے جب تک اس کو خوب چلائیں۔
٭ 1 سے ڈیڑھ گھنٹے کے بعد یہ اچھی طرح تیار ہو جائے گا بس ڈرائی فروٹس ڈال کر سروو کردیں۔
Posted By: Humaira, Karachi

Find out the Hafiz Sohan Halwa Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Ice Cream & Deserts. Hafiz Sohan Halwa is very famous in desi people. At KFoods you can find Hafiz Sohan Halwa and all the urdu recipes in a very easiest way.

Hafiz Sohan Halwa

Hafiz Sohan Halwa in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Ice Cream & Deserts.

Reviews & Comments