Gurr Ki Chaye Recipe in Urdu

Gurr Ki Chaye

گڑ کی چائے

اجزاء:
ہلکی ہلکی خنک شاوں میں گڑ کی چائے پینے کا لطف ہی کچھ اور ہے۔ البتہ کچھ خواتین اس بات کی شکایت کرتی ہیں کہ جب بھی چائے میں گڑ ملانے کی باری آتی ہے تو پوری چائے پھٹ جاتی ہے اور دودھ ضائع ہوجاتا ہے۔ اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے ہم ایک آسان ٹپ بتانے جارہے ہیں جس سے آپ جب چاہیں مزیدار گڑ ی چائے کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔

چائے بنانے کے اجزاء
اس چائے کے لئے آپ کو آدھا چمچ پسی ہوئی چھوٹی الائچی، ڈیڑھ کپ پانی، دو کپ دودھ، ایک چٹکی نمک، دو چمچ چائے کی پتی، ایک چھوٹا ٹکڑا ادرک اور حسب ذائقہ گڑ چاہئیے۔
گڑ لیتے ہوئے اس بات کا خیال رکھیں کہ وہ تازہ اور صاف ستھرا ہو۔ دودھ تب ہی پھٹتا ہے جو اس میں کئی مہینوں پرانا یا گندا گڑ ملایا جائے۔
گڑ کی چائے
چائے بنانے کا طریقہ
اب چائے بنانے کے لئے دیگچی میں گڑ اور دودھ کے علاوہ تمام چیزیں ڈال کر ابال آنے تک پکائیں۔ جب چائے کا پانی ابل جائے تو اس میں گڑ کے چھوٹے ٹکڑے ڈال کر اتنی دیر پکائیں کہ وہ ایک جان ہوجائے۔ اس کے بعد چولہا بند کردیں۔ تقریباً بیس سے تیس سیکنڈ بعد جب چائے میں بلبلے بننا بند ہوجائیں تو پہلے سے ابلا ہوا دودھ چاہے میں شامل کرکے اچھی طرح ملائیں اور کپ میں نکال لیں اور گڑ کی مزیدار چائے کا لطف اٹھائیں۔

Posted By: Khush Bakht, Karachi

Find out the Gurr Ki Chaye Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Hot Tea And Drinks. Gurr Ki Chaye is very famous in desi people. At KFoods you can find Gurr Ki Chaye and all the urdu recipes in a very easiest way.

Gurr Ki Chaye

Gurr Ki Chaye in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Hot Tea And Drinks.

مزید گرم مشروبات ریسیپیز

Reviews & Comments

Leave Comment