گلاب جامن
اجزاء:
سوکھا دودھ ۔۔ آدھا پاؤ
میدہ ۔۔ 50 گرام
گھی ۔۔ 50 گرام
میٹھا سوڈا ۔۔ 4/1 چائے کا چائے کا چمچ
الائچی پاؤڈر ۔۔ 4/1 چائے کا چمچہ
پانی ۔۔ 50 گرام
شیرہ کے لئے:
چینی ۔۔ تین پاؤ
پانی ۔۔ ایک سے آدھا پاؤ
ترکیب:
فرائی پین کو گرم کر کے گھی ڈالیں۔ جب گھی کے دانے ختم ہوں تو اس میں سوکھا دودھ شامل کر کے مکس کریں۔ اس کے بعد پانی ڈال کر ہلکی آنچ دیں۔ پھر اس میں میٹھا سوڈا، پسی الائچی اور میدہ شامل کرکے مکس کرلیں۔ اب اس مکسچر کی گولیاں بنائیں اور ہلکے گرم تیل میں ڈال دیں۔ جیسے ہی گولیاں اوپر آئیں۔ تو آنچ تیز کرلیں۔ جب ہلکا رنگ آجائے تو آنچ بند کر کے لال رنگ آنے پر شیرہ میں ڈال دیں۔ گرم گرم گلاب جامن سرو کریں۔
Naheed Ansari ,
Posted By: Junaid Yousuf,