Gulab Jamun Recipe in Urdu

Gulab Jamun
Recommended By Chef 00.00 To Prep
As Desired Servings 00.00 To Cook
Tips About Recipe 15877 Views
0 Comments

گلاب جامن

اجزاء:
گُلاب جامن بازار سے منگوانے سے بہتر ہے کہ اپنے گھر میں ہی بنا لیں وہ بھی صرف گھر میں بچی ہوئی ڈبل روٹی سے ۔
کے-فوڈ آپ کے ذائقوں میں جان ڈالنے کے لئے لایا ہے بے حد آسان طریقہ جس سے آپ گُلاب جامن بنائیں اتنی آسانی سے اور کھائیں مزے سے۔
٭ حسبِ ضرورت ڈبل روٹیوں کا اچھی طرح چورا بنا لیجئیے کہ وہ بالکل باریک ہوجائے۔ ایک کپ یا حسبِ ضرورت ہی ٹھنڈا دودھ لیجیئے اور پسی ہوئی آدھی پیالی چینی، چار چمچ میدہ ڈال کر اچھی طرح آٹآ گوندھ لیں۔ ساتھ ہی اس کے چھوٹے چھوٹے گول گول پیڑے بنا کر رکھ لیں۔
٭ پتیلی میں ایک پاؤ چینی، ایک جگ پانی اور تین سے چار الائچیاں پکا کر گاڑھا شیرہ تیار کرلیں۔
٭ کڑاہی میں آئل گرم کر کے ان پیڑوں کو ڈیپ فرائی کرلیں، اضافی آئل ٹشو کی مدد سے جذب کر کے ان چھوٹے تلے ہوئے گلاب جامنوں کو چینی کے شیرے میں ڈال دیں۔ لیجئیے تیار ہیں زبردست سی گلاب جامن!

خیال رکھیں کہ:
٭ ڈبل روٹیوں کا چورا باریک ہونا چاہیے۔ چاہیں تو مکسر میں بنالیں لیکن زیادہ پتلا مرکب نہ بنے۔
٭ آئل میں تیز گرم ہونے کے بعد ہی گلاب جامن کو فرائی کرنے کے لئے ڈالیں تاکہ فوری ہوجائے اور جلے نہ۔
٭ الائچی اگر نہیں پسند تو اس کی جگہ کھیوڑے کے چند ایک قطرے بھی ڈال سکتی ہیں۔

Posted By: samira, karachi

Find out the Gulab Jamun Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Ice Cream & Deserts. Gulab Jamun is very famous in desi people. At KFoods you can find Gulab Jamun and all the urdu recipes in a very easiest way.

Gulab Jamun

Gulab Jamun in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Ice Cream & Deserts.

مزید آئسکریم, سوئیٹ ڈیشز ریسیپیز

Reviews & Comments

Leave Comment