Green Masala Biryani Recipe in Urdu

Green Masala Biryani
Recommended By Chef 00.30 To Prep
6 Servings 01.00 To Cook
Tips About Recipe 601 Views
0 Comments

ہرے مصالحے کی بریانی

اجزاء:
1. چکن_____ 1 کلو
2. چاول_____ 500 گرام
3. ادرک لہسن پسا ہوا_____ 2 کھانے کے چمچ
4. نمک_____ حسب ذائقہ
5. پیاز، باریک کٹی ہوئی_____ 12 سے 15 عدد
6. ہرا دھنیہ، باریک کٹا ہوا_____ 1 گٹھی
7. کالی مرچ، موٹی کٹی ہوئی_____ 1 کھانے کا چمچ
8. ثابت گرم مصالحہ_____2 کھانے کے چمچ
9. دہی پھینٹا ہوا_____ 2 پیالی
10. زردے کا رنگ_____ 1 چٹکی
11. دودھ_____ آدھی پیالی
12. کیوڑہ ایسنس_____ چند قطرے
13. گھی_____ 1 پیالی

دیگچی میں چکن ڈال کر اس میں ادرک لہسن، پیاز، ہری مرچیں، ہرا دھنیہ، پودینہ اور ایک پیالی پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر اتنی دیر ابالیں کہ گوشت اچھی طرح گل جائے۔
دہی میں کالی مرچ اور نمک ملا لیں۔
گوشت کو چولہے سے اتار کر دہی اور گھی ڈال دیں اور ایک طرف رکھ دیں۔
چاولوں کو گرم مصالحے کے ساتھ ایک کنی (مکمل گلنے سے 3 سے 4 منٹ پہلے) ابال لیں۔
اس کے بعد چھلنی میں ڈال کر زائد پانی نکال لیں۔
بڑے سائز کی دیگچی میں گوشت کو پھیلا کر رکھیں اور اوپر ابلے ہوئے چاول ڈال دیں۔
زردے کا رنگ اور کیوڑہ ایسنس دودھ میں ملا کر چاولوں پر چھڑک دیں۔
چاول ڈھک کر گرم توے پر 15 سے 20 منٹ کے لیے ہلکی آنچ پر پکائیں۔
مزے دار ہرے مصالحے کی بریانی تیار ہے۔

Posted By: Chef Habib, Lahore

Find out the Green Masala Biryani Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Rice, Biryani, & Pulao. Green Masala Biryani is very famous in desi people. At KFoods you can find Green Masala Biryani and all the urdu recipes in a very easiest way.

Green Masala Biryani

Green Masala Biryani in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Rice, Biryani, & Pulao.

مزید چاول٬ بریانی اور پلاؤ ریسیپیز

Reviews & Comments

Leave Comment