Gobhi Gosht Recipe in Urdu

Find delicious Gobhi Gosht recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Gobhi Gosht recipe is one of the common and most searched dishes in the Special Pakistani Dishes recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Gobhi Gosht recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Gobhi Gosht
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

1846 Views 0 Comments

گوبھی گوشت
اجزاء:
گوبھی گوشت، گوبھی آلو اور گوبھی کا سادہ سالن بنانا ہر کوئی جانتا ہے لیکن آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں ایک ایسی ریسیپی جو برِصغیر میں مغلوں کے دور میں بھی بہت زیادہ پسند کی جاتی تھی۔ اس کھانے کو بنانے ولاے شیف کو مہینے میں اضافی تنخواہ دی جاتی تھی کیونکہ یہ کھانا اتنا مزیدار ہوتا تھا کہ راجہ کھانے کے لئے اضافی مراعات بھی دے دیا کرتے تھے۔ اس کھانے کے اجزات زیادہ ہیں لیکن ذائقہ کسی طور کم نہیں ہے۔

اجزاء:
پھول گوبھی،
آئل،
ہری مرچ،
ہرا دھنیا،
لال مرچ پاؤڈر،
کالی مرچ،
لونگ،
دارچینی،
جائفل جاوتری پسی ہوئی،
لہسن ادرک کا پیسٹ،
کٹی ہوئی ادرک،
ٹماٹر 4 سے 6 کا پیسٹ،
دہی 1 پیالہ،
مکھن،
کھانے کا رنگ،
شملہ مرچ،
پیاز،
سرکہ،
چلی ساس،
بادیان کا پھول،
کڑاہی مصالحہ،
ہری پیاز،
لیموں کا رس،
ہلدی،
دھنیا،
ثابت لال مرچ،
گوشت (گائے کا حسبِ ضرورت) ۔
ترکیب:
٭ سب سے پہلے گوبھی کو دھو کر خُشک کرلیں۔
٭ گوشت کو بھی صاف کرنے اور دھونے کے بعد کچھ دیر کھلا رکھ دیں۔
٭ ایک پیالے میں دہی، سرکہ، اور کڑاہی مصالحہ مکس کریں اور اس کو گوشت میں اچھی طرح میرینیٹ کرکے رکھ دیں۔
٭ اب ایک کڑاہی میں آئل گرم کریں، اس میں پیاز ڈال کر اچھی طرح بھون لیں اور پیاز کو الگ پلیٹ میں نکال کر رکھ لیں۔
٭ اب دہی اور ٹماٹر کا پیسٹ اچھی طرح مکس کریں اور آئل میں ڈال کر اچھی طرح پکائیں۔
٭ اب ہری مرچ، کالی مرچ، لال مرچ پاؤڈر، زیرہ، ہلدی، دھنیا، سرکہ، چلی ساس، لونگ، بادیان کا ایک پھول، جائفل اور جاوتری کا پاؤڈر، دارچینی، ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح گریوی کو بھونیں۔
٭ کڑاہی میں کٹی ہوئی گوبھی ڈال کر اس کو آئل میں 5 سے 10 منٹ کیلئے اچھی طرح فرائی کرلیں۔
٭ اب فرائی کی گئی گوبھی کو سالن کی گریوی میں ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور 7 سے 8 منٹ تک اچھی طرح پکالیں۔
٭ اب مکھن شامل کرکے 3 سے 4 منٹ کیلئے دم پر رکھ دیں۔
٭ لیجیے مہارانی گوبھی کڑاہی بن کر تیار ہے اب اس کو ہرا دھنیا، ہری پیاز اور شملہ مرچ ڈال کر سروو کردیں۔
Posted By: Humaira, Karachi

Find out the Gobhi Gosht Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Special Pakistani Dishes. Gobhi Gosht is very famous in desi people. At KFoods you can find Gobhi Gosht and all the urdu recipes in a very easiest way.

Gobhi Gosht

Gobhi Gosht in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Special Pakistani Dishes.

Reviews & Comments