Looking for a delicious and healthy meal option. Try our کیک بنائیں جانان کے انداز سے ۔۔ جانان ملک بیکنگ کرتے ہوئے ایسا کونسا طریقہ استعمال کرتی ہیں؟ جانیئے بیکنگ کے خُفیہ راز, it's a perfect choice for those in search of easy and simple recipes that cater to both taste and nutrition. You can find this fantastic recipe in both Urdu and English, making it accessible to a wide audience. Whether you're a seasoned chef or a beginner in the kitchen, this کیک بنائیں جانان کے انداز سے ۔۔ جانان ملک بیکنگ کرتے ہوئے ایسا کونسا طریقہ استعمال کرتی ہیں؟ جانیئے بیکنگ کے خُفیہ راز is a versatile option that promises a mouthwatering experience. Enjoy the simplicity of our easy recipes while savoring the goodness of a homemade, healthy meal.
جانان ملک پاکستان کی خوبرو اداکارہ تھیں، انہوں نے اداکاری سے شیف بننے کا سفر اتنے ڈرامائی انداز میں کیا کہ لوگ حیران ہی رہ گئے۔ جانان ملک نے لاک ڈاؤن میں اپنی بیکری کھول لی اور خود کیک بنا بنا کر آرڈر پر بیچتی رہیں۔ جانان نے گھر بیٹھے بیکنگ کے خفیہ راز بھی بتائے ہیں تاکہ وہ لوگ جن کو بیکنگ مشکل لگتی ہے وہ ان ٹپس پر غور کریں ارو جلد ہی اچھے کیک اور ڈونٹس وغیرہ بنانا سیکھ جائیں۔
بیکنگ ٹپس:
٭ کسی بھی کیک کا جب ڈو یعنی پلین مٹیریل تیار کریں اس میں ایک ایک کپ کا حساب رکھیں، یعنی میدہ اور دودھ اگر 1 کپ ہے تو اس میں لازمی 5 انڈوں کا استعمال کریں اس سے نرم و ملائم اور سوفٹ کیک بنتا ہے۔
٭ دودھ ہمیشہ کریم والا استعمال کریں اور بیکنگ کے دوران بناسپتی گھی کے ساتھ مکھن کا استعمال لازمی کریں۔
٭ ایک بات کا دھیان رکھیں کہ چاہے اوون میں بنائیں یا پھر سادے چولہے پر پہلے سے گرم کرلیں۔
٭ چینی پہلے سے پیس کر رکھ لیں اور بالکل پاؤڈر بنالیں تاکہ بیکنگ کے دوران جلدی سے بن جائے اور خیال کریں کہ چینی کے پاؤڈر میں بیکنگ پاؤڈر الگ سے ڈال کر ایک مرتبہ مکسر میں مکس کرلیں کیونکہ ایسے چینی اور بیکنگ پاؤڈر کے ذرات اچھی طرح مل جائیں۔