Gajar Ki Mithai Recipe in Urdu

Find delicious Gajar Ki Mithai recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Gajar Ki Mithai recipe is one of the common and most searched dishes in the Ice Cream & Deserts recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Gajar Ki Mithai recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

2639 Views 0 Comments

گاجر کی مٹھائی
اجزاء:
آپ لوگوں نے گاجر کا حلوہ اور گجریلا تو یقیناً کھایا ہوگا، جو کہ سردی کی سوغات سمجھے جاتے ہیں۔ لیکن کیا آپ نے کبھی گاجر کی مٹھائی کھائی ہے؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو سکھائیں گے ایسی زبردست گاجر کی مٹھائی بنانے کی ترکیب جو آپ نے پہلے کبھی ٹرائے نہیں کی ہوگی۔
ترکیب:
گاجر کی مٹھائی بنانے کا طریقہ اور ترکیب:

۔ 4 سے 5 گاجروں کو کاٹ لیں

۔ اب ان کٹی ہوئی گاجروں میں پانی ٖڈال کر آدھا آدھا کر کے جوسر بلینڈر میں پیس لیں

۔ بلینڈ کرنے کے بعد ایک پیالے میں چھلنی رکھ کر گاجر کا جوس اور گودا الگ کردیں

۔ الگ کئے ہوئے جوس میں ½ کپ کارن فلور ڈال کر اچھی طرح مکس کریں تا کہ کوئی گٹھلی نہ بنے اور ساتھ ہی ایک سے دو قطرے لال فوڈ کلر کے شامل کردیں، اس سے رنگ اچھا آئے گا

۔ اب ایک پین میں ایک سے دیڑھ کپ چینی اور 3 سے 4 چمچ پانی ڈال کر تیز آنچ پر پکائے تا کہ وہ پگھل جائے

۔ جب چینی مکمل طور پر گھل جائے تو اس میں کارن فلور والا گاجر کا جوس شامل کریں، اور مستقل طور پر چمچ چلاتے رہیں تا کہ کارن فلور نیچے بیٹھے نہیں

۔ 2 سے 3 منٹ میں یہ سخت ہونا شروع ہوجائے گا، تب بھی آپ چمچ چلاتے رہیں

۔ اسکے بعد اس میں 2 چمچ گھی ڈال کر اسکی پکائی کریں، تھوڑی ہی دیر میں یہ جیلی نما ہوجائے گا

۔ پھر اس میں ڈرائی فروٹ ڈال کر مزید پکائیں، اور چولہا بند کردیں

۔ ایک بڑی پلیٹ یا پھر چوڑے منہ والا پیالا لے کر اس میں ہلکا سا گھی لگائیں اور اسے اس میں ڈال کر ایک گھنٹے کیلیئے چھوڑ دیں

۔ جب یہ ٹھنڈا ہوجائے تو اسے چوکور ٹکڑوں میں کاٹ کر پلیٹ کو الٹا کر کے گاجر کی مٹھائی کو دوسری پلیٹ میں نکال لیں، اوپر سے خشک میوجات ڈال کر پیش کریں۔

مزیدار گاجر کی مٹھائی تیار ہے!
Posted By: Salwa, Karachi

Find out the Gajar Ki Mithai Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Ice Cream & Deserts. Gajar Ki Mithai is very famous in desi people. At KFoods you can find Gajar Ki Mithai and all the urdu recipes in a very easiest way.

Gajar Ki Mithai

Gajar Ki Mithai in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Ice Cream & Deserts.

Reviews & Comments