یہاں صرف چٹنی تیار کی جاتی ہے ۔۔ جانیے پاکستان کی ایسی دکان کے بارے میں، جہاں چٹنی خریدنے کے لیے لوگ لڑ جاتے ہیں

Looking for a delicious and healthy meal option. Try our یہاں صرف چٹنی تیار کی جاتی ہے ۔۔ جانیے پاکستان کی ایسی دکان کے بارے میں، جہاں چٹنی خریدنے کے لیے لوگ لڑ جاتے ہیں, it's a perfect choice for those in search of easy and simple recipes that cater to both taste and nutrition. You can find this fantastic recipe in both Urdu and English, making it accessible to a wide audience. Whether you're a seasoned chef or a beginner in the kitchen, this یہاں صرف چٹنی تیار کی جاتی ہے ۔۔ جانیے پاکستان کی ایسی دکان کے بارے میں، جہاں چٹنی خریدنے کے لیے لوگ لڑ جاتے ہیں is a versatile option that promises a mouthwatering experience. Enjoy the simplicity of our easy recipes while savoring the goodness of a homemade, healthy meal.

سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز اور تصاویر دیکھی ہوں گی جس میں کچھ ایسی معلومات شئیر کی جاتی ہیں جو کہ دلچسپ ہوتی ہیں۔
کے فوڈز ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

عام طور پر پاکستانی جب کبھی کوئی مصالحے دار چیز کھاتے ہیں تو ساتھ چٹنی کا استعمال لازمی کرتے ہیں چاہے پھر وہ دال ہو یا پھر مصالحے دار انڈہ، کباب ہوں یا پھر سموسے، اور پھر پکوڑے ہوں یا پھر رول۔
پاکستانی ہر چیز میں چٹنی کو شامل کر ہی لیتے ہیں، لیکن کیا ہی بات ہو اگر ٹماٹر اور کھٹی ذائقہ دار چٹنی کا ملاپ ہو اور چٹنی میں آپ سموسے، پکوڑے اور کباب ڈبو کر کھائیں؟ ایسی من پسند چٹنی عام طور پر ہر وہ شخص ڈھونڈتا ہے جسے کچھ تیکھا کھانے کی عادت ہوتی ہے۔

ایسی ہی ایک چٹنی کی دکان پشاور میں واقع ہے جہاں صرف چٹنی تیار کی جاتی ہے اور اس چٹنی کے لیے آنے والوں کو انتظار بھی کرنا پڑتا ہے، یہاں تک کہ بھیڑ لگ جاتی ہے، یہ ویڈیو پاکستان اسٹریٹ فوڈ کی جانب سے اپلوڈ کی گئی تھی۔
اب اتنا رش ہوتا ہے تو کچھ تو بات ہوگی نا، خیر اس اسٹال نما دکان کا مالک بھی منفرد انداز میں گراہکوں کے دل جیت لیتا ہے، قصہ خوانی بازار میں موجود اس چٹنی کی خاص بات اس میں شامل املی کا ہونا بھی ہے۔

اس چٹنی کو تیار کرنے کے لیے سب سے پہلے گرینڈر میں ٹماٹر ڈالے جاتے ہیں اور پھر دھنیا پودینہ اور ہری مرچوں کو شامل کیا جاتا ہے، اس کے بعد اس چٹنی کی خاصیت ایک ایسا مصالحہ ہے جو کہ ان کا اپنا فارمولا ہے۔

اس سب کو گرینڈر میں ڈالا جاتا ہے اور پھر مزید ٹماٹروں کو ڈالا جاتا ہے، ساتھ ہی نمک کا استعمال بھی کیا جاتا ہے۔ جب یہ چٹنی اپنی آخری صورت میں دکھائی دیتی ہے تو دیکھنے والے کے منہ میں پانی ضرور لے آتی ہے۔

کیونکہ مصالحہ دار اور کھٹی چٹنی کا ایسا ملاپ ہے جو کہ نہ زیادہ کھٹی ہوتی ہے اور نہ زیادہ تیکھی۔
رمضان کے موقع پر اگر آپ پشاور کے رہائشی ہیں تو اس چٹنی کا استعمال افطاری میں ضرور کر سکتے ہیں۔

By Momin  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   4627 Views   |   26 Mar 2022
Related Recipes
Reviews & Comments