آپ کو بھی سحری میں پھینی کھانا پسند ہے؟ تو اب بیکری سے مہنگی پھینی خریدنے کے بجائے گھر میں خود بنائیں اور جی بھر کے کھائیں

Looking for a delicious and healthy meal option. Try our آپ کو بھی سحری میں پھینی کھانا پسند ہے؟ تو اب بیکری سے مہنگی پھینی خریدنے کے بجائے گھر میں خود بنائیں اور جی بھر کے کھائیں, it's a perfect choice for those in search of easy and simple recipes that cater to both taste and nutrition. You can find this fantastic recipe in both Urdu and English, making it accessible to a wide audience. Whether you're a seasoned chef or a beginner in the kitchen, this آپ کو بھی سحری میں پھینی کھانا پسند ہے؟ تو اب بیکری سے مہنگی پھینی خریدنے کے بجائے گھر میں خود بنائیں اور جی بھر کے کھائیں is a versatile option that promises a mouthwatering experience. Enjoy the simplicity of our easy recipes while savoring the goodness of a homemade, healthy meal.

آج کل بازار نکلو تو ہر بیکری اور مٹھائی والے کے پاس آپ کو کھجلا پھینی نظر آئے گی، اور ساتھ ہی اسے خریدنے کیلیئے لوگوں کا رش۔ کیونکہ بہت سے ایسے لوگ ہیں جو اسے سحری میں کھانا پسند کرتے ہیں خاص کر بزرگ یا چھوٹی عمر کے بچے۔

لیکن جس حساب سے ملک میں مہنگائی نے زور پکڑا ہے ایسے میں یہ ساری چیزیں بھی اسکی لپیٹ میں آگئی ہیں اور پچھلے سال کے مقابلے کھجلا پھینی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

اسلیئے آج ہم آپ کو گھر میں ہی پھینی بنانے کی ترکیب بتانے جارہے ہیں، جس سے آپ کے اضافی پیسے بھی بچیں گے اور آپ اپنی مرضی کے مطابق جتنی چاہیئں اتنی بنا کے کھا اور کھلا سکتی ہیں۔

پھینی بنانے کیلیئے درکار اجزاء:

۔ گھی آدھا کلو
۔ میدہ آدھا کلو
۔ پانی ایک کپ یا حسبِ ضرورت
۔ تیل فرائی کرنے کے لئے

پھینی بنانے کی ترکیب:

گھی کو فرائی پین میں دس منٹ گرم کریں۔ پھر ایک گھنٹہ اسے ٹھنڈا ہونے کے لئے چھوڑ دیں تاکہ مکھن تیار ہوجائے، ٹھنڈا ہونے کے بعد اس میں 2 چمچ کارن فلور شامل کر کے مکس کرلیں (نوٹ: اگر مکھن سخت ہوجائے تو تھوڑا تیل ڈال کر مکھن کو نرم کر لیں)۔

ڈو بنانے کے لئے میدے میں ایک کپ پانی ڈال کر ڈو گوندھ لیں۔ پانی کم یا زیادہ استعمال کیا جاسکتا ہے، بس ڈو کو نرم ہونا چاہیے۔ ڈو کو ہاتھوں کی مدد سے گولائی میں ڈونٹ کی شکل دیں پھر اس پر مکھن لگائیں اور بیس منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔

پھر اسے ہاتھوں سےگولائی میں کھینچتے چلے جائیں، ایک بار کرنے کے بعد اس پر گھی لگا کے 10 منٹ چھوڑ دیں اور اسکے بعد موڑ کر دوبارہ یہی کریں۔ طریقہ کار اوپر ویڈیو میں دیا ہوا ہے۔ آخر میں کڑاہی میں تیل گرم کرکے اس میں پھینی ڈال کر فرائی کرلیں۔ لیجیے پھینی گرما گرم دودھ میں کھانے کے لیے تیار ہے۔
By Salwa  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   2892 Views   |   30 Mar 2023
Related Recipes
Reviews & Comments