تلی ہوئی مچھلی
اجزاء:
مچھلی کے فلے (لمبائی میں کاٹ لیں)------- آدھا کلو
انڈہ (پھینٹا ہوا)------------------------------ ایک عدد
تازہ ڈبل روٹی کا چُورہ--------------------- ایک پیالی
میدہ(چھنا ہوا)------------------------------ آدھی پیالی
پسی ہوئی کالی مرچ----------------------- 4/1چائے کا چمچہ
پسی ہوئی لال مرچ------------------------ دو کھانے کے چمچے
نمک------------------------------------- ایک چائے کا چمچہ
تیل--------------------------------------- تلنے کے لئے
ترکیب:
ایک پیالے میں مچھلی، لیموں کا رس، نمک کالی مرچ اور لال مرچ ملا کر تھوڑی دیر کے لئے رکھ دیں کڑاہی میں تیل گرم کرلیں ایک پلیٹ میں ڈبل روٹی چوُرہ اور دوسری پلیٹ میں میدہ نکال لیں، مچھلی کا ایک ، ایک ٹکڑا لے کر اسے پہلے انڈے ، پھر میدے اور پھر ڈبل روٹی کے چُورے میں لپیٹ لیں۔ انہیں کڑاہی میں سنہری رنگ آنے تک تلیں اور گرم گرم پیش کریں۔
Tahir Chaudhry,Posted By: zahida,