Fish Biryani Recipe in Urdu

Find delicious Fish Biryani recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Fish Biryani recipe is one of the common and most searched dishes in the Sea Foods recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Fish Biryani recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Fish Biryani
chef Recommended By Chef
time-clock 00.30 To Prep
time-clock 01.00 To Cook
As Desired Servings
Tips About Recipe

4355 Views 0 Comments

مچھلی کی بریانی
اجزاء:
• رہومچھلی_____ 800گرام
• دہی_____ 1کپ
• لال مرچ پاؤڈر_____ 1چائے کا چمچ
• ہلدی_____ آدھا چائے کا چمچ
• گرم مصالحہ _____1چائے کا چمچ
• نمک_____ حسبِ ذائقہ
• لیموں کا رس_____ 1اور آدھا کھانے کا چمچ
• کھانے کا تیل_____ 2-3کھانے کے چمچ
• ادرک لہسن پیسٹ_____ 2کھانے کے چمچ

بریانی کے اجزاء:
• پیاز_____ 2کپ
• ٹماٹر_____ 1کپ
• ادرک لہسن پیسٹ_____ 1کھانے کا چمچ
• دہی_____ 1کپ
• ثابت کالی مرچ_____ 7-8عدد
• دارچینی_____ 2-3عدد
• سبز الائچی_____ 2عدد
• لونگ_____ 6-7عدد
• بادیان_____ 2عدد
• نمک_____ حسبِ ذائقہ
• لال مرچ پاؤڈر_____ 1چائے کا چمچ
• ہلدی_____ 1چائے کا چمچ
• کڑی پتا_____ 1-2عدد
• گرم مصالحہ_____ 1چائے کا چمچ

چاولوں کے اجزاء:
• چاول_____ 2کپ
• کڑی پتا_____ 2عدد
• کھانے کا تیل_____ 1چائے کا چمچ
• بادیان_____ 2عدد
• ثابت کالی مرچ_____ 7-8عدد
• نمک_____ حسبِ ذائقہ
• دارچینی_____ 2-3عدد
• کالی لائچی_____ 2عدد

لئیرنگ کے اجزاء:
• تلا ہوا پیاز_____ حسبِ ضرورت
• ٹماٹر سلائس_____ حسبِ ضرورت
• سبز دھنیا_____ حسبِ ضرورت
• پودینے کے پتے_____ حسبِ ضرورت
• پیلا کھانے کا رنگ_____ 1کھانے کا چمچ

ترکیب:
مچھلی بنانے کی ترکیب:
ایک برتن میں مچھلی ڈال کر اس پر نمک اور اجوائن چھڑک دیں اور تیس منٹ کے لئے سائیڈ پر رکھ دیں۔
اب ایک باؤل میں دہی، لال مرچ پاؤڈر، ہلدی، گرم مصالحہ، نمک، لیموں کا رس، کھانے کا تیل اور ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
پھر مچھلی کو اس مکسچر میں ایک سے دو گھنٹے میرینیٹ کر لیں اور پانچ سے چھ منٹ فرائی کر لیں۔

بریانی مصالحہ ترکیب:
ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کر کے اس میں پیاز ڈالیں اور بھون لیں۔
اب اس میں ادرک لہسن پیسٹ، ٹماٹر اور ثابت مصالحے ڈال کر اچھی طرح پکنے تک پکائیں۔
پھر اس میں دہی ڈال کر چار سے پانچ منٹ اور پکائیں، بریانی مصالحہ تیار ہے۔
اب اس مصالحے میں مچھلی ڈالیں اور ڈھکن سے ڈھانپ کر تین سے چار منٹ پکائیں۔

چاول بنانے کی ترکیب:
ایک برتن میں پانی ڈال کر ابلنے دیں جب پانی ابلنا شروع ہوجائے تو اس میں چاول، بادیان، ثابت کالی مرچ، نمک، دارچینی، کالی الائچی، کڑی پتا اور کھانے کا تیل ڈال کر اسی فیصد چاول پکنے تک پکائیں اور چھان کر سائیڈ پر رکھ دیں۔

لئیرنگ ترکیب:
ایک برتن میں فِش مصالحہ کی تہہ لگائیں،چاولوں کی تہہ لگائیں اور پھر فِش مصالحہ اور چاولوں کی تہہ لگائیں۔
اب اس پر تلا ہوا پیاز، ٹماٹر، دھنیا، پودینہ اور کھانے کا رنگ چھڑک دیں۔
پھر ڈھکن سے ڈھانپ کر ہلکی آنچ پر آٹھ سے دس منٹ پکائیں۔
مزیدار فِش بریانی تیار ہے۔
Posted By: zainab, karachi

Find out the Fish Biryani Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Sea Foods. Fish Biryani is very famous in desi people. At KFoods you can find Fish Biryani and all the urdu recipes in a very easiest way.

Fish Biryani

Fish Biryani in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Sea Foods.

Reviews & Comments