فالسے کے گودے میں چینی٬ لیموں کا رس ڈال دیں٬ لیموں کے چھلکے بھی باریک کاٹ کر ڈال دیں مکس کر کے رکھ دیں-
دوسرے پیالے میں میدہ٬ نمک اور بیکنگ پاؤڈر ڈال کر مکس کریں اور اس میں مکھن بھی ڈال کر مکس کرلیں بریڈ کرمز کی طرح ہوجائے تو اس میں فریش کریم شامل کر کے گوندھ لیں- اسے بیل کر گریس کیے ہوئے نان اسٹک پائی پین میں ڈال کر چولہے پر ہلکی آنچ پر پکائیں جب پائی کرسپی ہوجائے اور بسکٹ کی خوشبو آنے لگے تو چولہے سے اتار کر اس پر فالسے کا آمیزہ ڈال کر فریش کریم سے ڈیکوریٹ کریں اور فریج میں رکھ کر دو سے تین گھنٹے خوب ٹھنڈا کر کے سرو کریں-