فالسے ایک کپ پانی میں چار گھنٹے کے لیے بھگو دیں فوڈ پروسیسر میں باریک گرائنڈ کرلیں٬ ململ کے کپڑے سے اچھی طرح چھان لیں تاکہ بیج الگ ہوجائیں اور جوس کو الگ رکھ لیں-
سوس پین میں باقی پانی میں چینی کو 10 منٹ تک پکائیں- اس میں فالسے کا شربت مکس کر کے مزید 5 منٹ تک پکائیں اور چولہے سے اتار لیں-
عرق گلاب شامل کر کے مکس کرلیں اور آئس لولی مولڈ میں ڈال کر کم از کم دس سے بارہ گھنٹے فریز کریں-
مولڈ میں اسٹک ضرور لگائیں تاکہ نکالنے میں آسانی رہے- موسم گرما میں ٹھنڈی فالسہ آئس لولی کا لطف اٹھائیں-