سوس پین میں پانی اور فالسہ ڈال کر پکائیں٬ فالسہ گرم ہوجائے تو گرائنڈر میں ڈال کر ڈیڑھ کپ پانی کے ساتھ گرائنڈ کرلیں ململ کے کپڑے سے چھان کر بیج الگ کرلیں- اگر فالسے کا گودا گاڑھا ہو تو تھوڑا پانی ڈال کر چمچے سے ہلائیں تاکہ گودا اور جوس چھن جائے اور بیج ململ کے کپڑے پر رہ جائیں-
سوس پین میں چینی اور فالسے کا گودا اور جوس ڈال کر پکائیں- جیلاٹن پاؤڈر میں ٹھنڈا یخ پانی ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں اور اسے فالسے کے آمیزے میں ڈال کر مکس کرلیں چمچہ مسلسل چلائیں جب گاڑھا ہوجائے تو چولہے سے اتار لیں ٹھنڈا کر کے ائیر ٹائٹ جار میں ڈال کر فریج میں رکھیں-
وقت ضرورت ڈبل روٹی یا پراٹھے پر لگا کر لطف اندوز ہوں-