ایک پیالے میں بیسن٬ کھانے کا سوڈا٬ نمک اور کٹی ہوئی لال مرچ ڈال کر مکس کر لیں اور پانی ڈال کر گاڑھا آمیزہ بنا لیں-
اب گرم تیل میں بڑے کی شکل میں ڈال کر فرائی کر لیں-
سنہری ہوجانے پر کڑاہی سے نکال کر پانی میں ڈال دیں تاکہ تیل نکل جائے اور نرم ہوجائیں-
دہی پھینٹ لیں٬ نمک٬ کٹی ہوئی لال مرچ٬ چاٹ مصالحہ اور چینی ڈال کر مکس کرلیں-
بڑے ہلکے ہاتھ سے نچوڑ کر دہی میں ڈال دیں-
چاٹ اور کٹی ہوئی لال مرچ چھڑک کر پیش کریں-