Chutney Bhare Shami Kabab Recipe in Urdu

Find delicious Chutney Bhare Shami Kabab recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Chutney Bhare Shami Kabab recipe is one of the common and most searched dishes in the Snacks And Appetizers recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Chutney Bhare Shami Kabab recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Chutney Bhare Shami Kabab
chef Recommended By Chef
time-clock 00.15 To Prep
time-clock 00.20 To Cook
As Desired Servings
Tips About Recipe

2674 Views 0 Comments

چٹنی بھرے شامی کباب
اجزاء:
شامی کباب کے بجائے اب چٹنی بھرے کباب بنا کر دیکھیں آپ کو بھی کھانے میں مزہ آئے گا اور گھر والے بھی تعریف کرنا نہ بھولیں گے۔ تو پھر جانیں آسان سی ریسیپی اور کریں کھانے کا مزہ دوبالا۔
ترکیب:
٭ چنے کی دال سب سے پہلے بھگو دیں اور قیمہ دھو کر ابالنے کے لئے رکھ دیں۔
٭ املی بھگو لیں، ساتھ ہی ہری مرچیں، پیاز، ٹماٹر کاٹ لیں اور انڈہ پھینٹ کر رکھ دیں اور اس میں بریڈ کرمز بھی شامل کرلیں۔ انار دانہ بھی پیس کر پاؤڈر بنالیں۔
٭ ہری مرچ، پسی ہوئی لال مرچ، دھنیا پاؤڈر انار دانہ، ہرا دھنیا پودینہ، املی پیسٹ، ہلدی،ادرک ، لہسن اور زیرے کو مکسر میں ڈال کر چٹنی بنالیں۔
٭ دال میں پانی، نمک اور کالی مرچ پاؤڈر ڈال کر اس کو گلا لیں۔
٭ پھر دال اور قیمے کو ایک پتیلی میں ڈالیں اور ساتھ ہی چٹنی بھی اسی دال اور قیمے میں ڈال کر پانچ سے دس منٹ کے لئے پکا لیں۔
٭ اور بلینڈر میں ڈال کر تمام سامان کو پیس لیں۔
٭ کباب کی چھوٹی چھوٹی ٹکیاں بنائیں اورپھٹے ہوئے انڈوں میں ڈپ کریں۔ آئل گرم کے ڈیپ فرائی کرلیں۔
٭ لیجئیے تیار ہیں آپ کے چٹنی بھرے کباب۔

ضروری ٹپ:
٭ دال اور قیمے کو اچھی طرح دھو کر گلالیں تاکہ کچا نہ رہے۔
٭ مرچیں حسبِ ضرورت استعمال کریں، چاہیں تو قیمے کو گلاتے وقت بھی مرچیں اور ہلدی شامل کرلیں یا پھر چٹنی بنانے میں ہی ڈال لیں۔
٭ بریڈ کرمز شامل نہیں کرنا چاہتیں تو ایسے ہی انڈے میں ڈپ کرکے کباب فرائی کرلیں۔
Posted By: Naureen, karachi

Find out the Chutney Bhare Shami Kabab Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Snacks And Appetizers. Chutney Bhare Shami Kabab is very famous in desi people. At KFoods you can find Chutney Bhare Shami Kabab and all the urdu recipes in a very easiest way.

Chutney Bhare Shami Kabab

Chutney Bhare Shami Kabab in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Snacks And Appetizers.

Reviews & Comments