ساس پین میں چائنا گراس پاؤڈر کو تھوڑے سے پانی میں ملاکر پاؤڈر حل ہونے تک پکائیں۔
ایک علیحدہ ساس پین میں دودھ اور چینی ملاکر 10منٹ تک پکائیں۔
اس میں چائنا گراس ملاکر پیالے میں نکالیں اور الیکٹرک بیٹر کی مددسے چند منٹ تک اچھی طرح سے پھینٹیں۔
اس میں بادام‘ پستے‘ کھانے کارنگ اور ایسنس ڈال کر فریج میں رکھ دیں۔
جب جم جائے تو بادام پستے چھڑک کر پیش کریں۔