چلی ویجیٹیبل پیزا
اجزاء:
تازہ پالک ایک پاؤ
تازہ لال مرچ دو عدد
ٹماٹرکا رس تین چمچ
پیاز باریک کٹا ایک عدد
لہسن باریک کٹا دو جوئے
ٹماٹر باریک کٹا آدھ کلو
ٹماٹو پیوری ایک چمچ
پنیر حسب ضرورت
نمک حسب ذائقہ
کالی مرچ حسب پسند
ترکیب:
مرچوں کو لمبائی میں کاٹ کر ان کے بیج نکال لیں دو کھانے کے چمچ تیل گرم کر یں اور اس میں پیاز، لہسن اور مرچیں شامل کر کے پانچ منٹ فرائی کر یں تین ٹماٹر کا رس اور ٹماٹو پیوری ڈالیں اور نمک مرچ ملا کر پندرہ منٹ تک ہلکی آنچ پر رکھیں مرچ دھو لیں اور تولئے پر رکھ کر اچھی طرح خشک کر لیں پھر اسے موٹاموٹا کاٹ لیں سوس میں پالک ملائیں اور دس منٹ پکائیں تازہ پانی خشک ہو جائے تو اوون کو 425درجہ حرارت پر گرم کر یں پیزا پر ہلکا سا آئل لگائیں اور اس پر پالک کا مکسچر ڈالیں مکسچر پر پنیر ڈالیں اور بیس منٹ کے لئے بیک کر یں تاکہ سنہری ہو جائیں۔
Posted By: Sadia, karachi
Add Your Recipe