Chicken Fajita Pizza Recipe in Urdu

Chicken Fajita Pizza
Recommended By Chef 00.30 To Prep
5 Servings 00.15 To Cook
Tips About Recipe 1745 Views
0 Comments

چکن فجیتا پیزا

اجزاء:
•چکن_____ 300 گرام کیوبز، بون لیس
•چلی سوس_____ 2 کھانے کے چمچ
•کالی مرچ_____ 1 چائے کا چمچ
•نمک_____ آدھ چائے کا چمچ
•سرکہ_____ 1 کھانے کا چمچ
•سویا سوس_____ 1 کھانے کا چمچ
•لہسن_____ 1 چائے کا چمچ

ٹاپنگ کے لئے:
•پیزا ساس_____ 1 کپ
•کالے زیتون_____ 10 عدد
•موزریلا چیز یا چیڈر چیز_____ 1 کپ
•اوریگانو_____ آدھ چائے کا چمچ
•مشروم_____ 1 کپ
•ٹماٹر_____ 1 عدد
•شملہ مرچ_____ 1 عدد

ڈو بنانے کےلئے:
•میدہ_____ ڈیڑھ کپ
•خمیر_____ 1 کھانے کا چمچ نیم گرم پانی میں ایک کھانے کے چمچ چینی کے ساتھ
•نمک_____ آدھ چائے کا چمچ
•انڈہ_____ 1 عدد
•آئل_____ 2 کھانے کے چمچ

ایک پیالے میں چکن، چلی سوس، کالی مرچ، سویا سوس، نمک، سرکہ اور لہسن ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں اور اسے بیس سے پچیس منٹ کےلئے رکھ دیں۔
اب چکن کو کڑاہی میں ڈال کر درمیانی آنچ پر تھوڑا سا گَلا لیں۔
ڈو بنانے کےلئے:ایک پیالے میں میدہ، نمک، انڈہ اور چینی ملا خمیر ڈال کر نیم گرم پانی کے ساتھ نرم گوندھ لیں۔
اوون کو ایک سو اسی ڈگری سینٹی گریڈ پر گرم کرنے کےلئے رکھ دیں۔
اب ڈو کو اوون میں تھوڑی دیر کےلئے رکھ کر گرم کرلیں تاکہ خمیر پھول جائے۔
اب خمیر کو بیل لیں۔
پھر اسے بیکنگ ٹرے میں رکھ کر تھوڑا سا آئل لگالیں۔
پھر چمچ کی مدد سے اس خمیر میں چھوٹے چھوٹے سوراخ کرلیں۔
اب اس کے اوپر چلی سوس، چکن کیوبز، موزریلا چیز، مشروم، ٹماٹر، شملہ مرچ، زیتون اور اوریگانو ڈال کر پندرہ سے بیس منٹ کے لئے بیک کرلیں۔
چکن فجیتا پیزا سرونگ کے لئے تیار ہے۔

Posted By: Hina, Mirpurkhas

Find out the Chicken Fajita Pizza Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Italian Food. Chicken Fajita Pizza is very famous in desi people. At KFoods you can find Chicken Fajita Pizza and all the urdu recipes in a very easiest way.

Chicken Fajita Pizza

Chicken Fajita Pizza in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Italian Food.

مزید اٹالین کھانے ریسیپیز

Reviews & Comments

Leave Comment