Homemade Chicken Fajita Pizza Recipe in Urdu

Homemade Chicken Fajita Pizza
Recommended By Chef 00.15 To Prep
3 Servings 00.30 To Cook
Tips About Recipe 1406 Views
0 Comments

چکن فجیتا پیزا

اجزاء:
• چکن_____ بون لیس 1 پاؤ
• پسی کالی مرچ_____ آدھ چائے کا چمچ
• سرکہ_____ آدھ چائے کا چمچ
• چلی ساس_____ 1 چائے کا چمچ
• نمک_____ حسب ذائقہ
• سویا سوس_____ آدھ چائے کا چمچ
• لہسن پیسٹ_____ آدھ چائے کا چمچ

ڈو بنانے کے لئے اجزاء:
• میدہ_____ پون کپ
• خمیر_____ آدھ چائے کا چمچ
• چینی_____ آدھ چائے کا چمچ
• انڈا_____ 1 عدد
• نمک_____ حسب ذائقہ
• آئل_____ 1 کھانے کا چمچ

ٹاپنگ کے لئے اجزاء:
• مشروم_____ آدھ کپ
• پیاز_____ 1 عدد چھوٹا
• شملہ مرچ_____ 1 عدد چھوٹی
• پیزا ساس_____ آدھ کپ
• موزریلا یا چیڈر چیز_____ آدھ کپ
• اوریگانو_____ چند قطرے


چکن کیوبز میں کاٹ کسی برتن میں چکن ڈال کر اس میں چلی سوس سویا سوس کالی مرچیں نمک سرکہ اور لہسن ڈال کر اچھی طرح مکس کر کے 20 منٹ کے لئے رکھ دیں.
اس دوران آپ ڈو تیار کر لیں اس کے لئے نیم گرم پانی میں خمیر اور چینی مکس کر لیں میدہ کسی برتن میں ڈال کر اس میں خمیر انڈا اور نمک ملا کر گرم پانی کے ساتھ گوندھ لیں اوون کو 180 ڈگری سینٹی گریڈ گرم کر کے ڈو اس میں رکھ دیں تاکہ پھول جائے .
اب آپ چکن کو پتیلی میں ڈال کر ہلکی آنچ میں پکنے کے لئے رکھ دیں جب گل جائے تو چولہے سے اتار لیں. اب ڈو کو بیل کر ٹرے میں رکھ کر اوپر ہلکا سا آئل لگا دیں اور چمچ کی مدد سے سوراخ کر دیں.
شملہ مرچ اور پیاز کو کاٹ لیں.
چکن کیوبز شملہ مرچ پیاز چیز اور اوریگانو سے ٹاپنگ کر کے بیک کر لیں چکن فجیتا پیزا تیار ہے.

Posted By: Chef Alishba, Lahore

Find out the Homemade Chicken Fajita Pizza Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Italian Food. Homemade Chicken Fajita Pizza is very famous in desi people. At KFoods you can find Homemade Chicken Fajita Pizza and all the urdu recipes in a very easiest way.

Homemade Chicken Fajita Pizza

Homemade Chicken Fajita Pizza in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Italian Food.

مزید اٹالین کھانے ریسیپیز

Reviews & Comments

Leave Comment