پہلے چکن اِسٹرپس کو گرل پر سات منٹ کے لیے پکائیں۔
پھر اسٹرپس کو ٹھنڈا کرکے کیوبز میں کاٹ لیں۔
ایک بڑے فرائنگ پین میں تیل کو ہلکی آنچ پر گرم کرلیں اور پیاز کو کچھ دیر کے لیے پکائیں۔
پھر شملہ مرچ، بے بی کارن اور اِسٹرفرائی ویجی ٹیبل کو فرائنگ پین میں ڈال کے تیز آنچ پر پندرہ منٹ کے لیے پکالیں۔
اوپر سے نمک اور چینی چھڑک کے چمچ چلاتے رہیں۔
ایک الگ کپ میں کارن فلور کو پانی ملا دیں اور سویا سوس کے ساتھ فرائنگ پین میں ڈال کر اتنا پکائیں کہ سوس گاڑھا ہوجائے۔
آخر میں سرونگ ڈش میں نکال کر سرو کریں۔