چرغہ مصالحہ
اجزاء:
سالم مرغی ------------------- 2/1-1
لیموں کا رس ---------------- 2/1پیالی
٭گلزار اسپیشل مصالحہ------ ایک کھانے کا چمچہ
بھنا ہوا بیسن ----------------- 2/1-1چائے کا چمچہ
تیل -------------------------- تلنے کے لے
چاٹ مصالحہ، سلاد پتے،------ سجانے کے لئے
لیموںکے قتلے
ترکیب:
ایک پیالے میں لیموں کا رس، گلزار اسپیشل مصالحہ اور بیسن ملائین اور مرغی پر لگا کر پلاسٹک کی تھیلی میں لیپٹ کر 2گھنٹوں کے لئے رکھ دیں۔ مرغی کو اسٹیمر میں 30منٹ کےلئے اسٹیم کرکے رکھ لیں۔ ایک کھلےُ منہ کی دیگچی میں تیل گرم کریں اور مرغی کو سنہری رنگ آنے تک تلیں۔ مزیدار چرغہ مصالحہ چاٹ مصالحے سلاد پتے اور لیموں کے قتلوں سے سجا کر پیش کریں۔
٭گلزار اسپیشل مصالحہ بنانے کے لئے کشمیری مرچ 125گرام، لال مرچ راجھستانی 125گرام، ثابت سفید زیرہ100گرام ، پیری ایک کھانے کا چمچہ، ثابت دھنیا4کھانے کے چمچے، لونگیں 6عدد، چھوٹی الائچیاں10عدد، بادیان 4پھول اور جاوتری ایک چائے کا چمچہ توے پر بھُون کر پیس لیں اور حسب ضرورت استعمال کریں۔
Chef Gulzar ,
Posted By: zahida,