Channy Ki Dal Ki Kachori Recipe in Urdu

Find delicious Channy Ki Dal Ki Kachori recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Channy Ki Dal Ki Kachori recipe is one of the common and most searched dishes in the Iftar Items recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Channy Ki Dal Ki Kachori recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

864 Views 0 Comments

چنے کی دال کی کچوری
اجزاء:
سادی کچوری تو آپ سب نے ہی کھائی ہوگی کبھی بازار سے منگوا کر تو کبھی گھر میں بنا کر، لیکن آج ہم آپ کو بنانا سِکھا رہے ہیں چنے اور اُرڈ کی دال سے بنی مزیدار کچوری اور ترکاری۔ جو آپ نے پہلے نہیں کھائی ہوگی اور یہ آپ با آسانی گھر میں بنا سکتی ہیں۔

کچھوری کا مصالحہ بنانے کیلیئے:
۔ چنے کی دال 50 گرام (3 گھنٹے بھگو کر رکھ لیں)
۔ اُرڈ کی دال 50 گرام (1 گھنٹا بھگو کر)
۔ ہری مرچ 3 عدد، ½ چمچ زیرہ، ادرک لہسن اور نمک حسبِ ذائقہ
۔ ان تمام چیزوں کو مکسچر گرینڈر میں پیس کر ایک طرف رکھ دیں، اور بلکل باریک نہیں پیسنا نہ ہی پانی ڈالنا ہے
۔ اب ایک پین (برتن) میں 1 کھانے کا چمچ سرسوں کا تیل ڈال کر گرم کرلیں، اب ½ چمچ (زیرہ، اجوائن اور ہینگ) شامل کر کے ہلائیں اور پھر دال کا مکسچر ڈال کے دھیمی آنچ پر بھون لیں
۔ اب ½ چمچ ہلدی، 1 چمچ کشمیری مرچ اور ثابت دھنیا اور کالی مرچ کُوٹ کر ڈال دیں، 1 منٹ بھوننے کے بعد اس میں چاٹ مصالحہ اور ہرا دھنیا شامل کریں اور اچھے سے ہلا کر چولہے سے اتار دیں
ترکیب:
۔ 1 کپ آٹے میں ½ کپ سوجی، 2 چمچ گرم تیل، اجوائن اور نمک ڈال کر آٹا گوندھ لیں اور اسے تھوڑی دیر ڈھاک کے رکھ دیں
۔ اب اس آٹے کے پیڑے بنا کر اس میں دال کا جو مصالحہ بنایا تھا وہ بھر دیں اور ہاتھوں سے کچھوری کی شکل دے دیں
ترکاری بنانے اور مزید اسٹیپ کو اچھے سے سمجھنے کیلیئے ویڈیو دیکھیں
Posted By: Salwa, Karachi

Find out the Channy Ki Dal Ki Kachori Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Iftar Items. Channy Ki Dal Ki Kachori is very famous in desi people. At KFoods you can find Channy Ki Dal Ki Kachori and all the urdu recipes in a very easiest way.

Channy Ki Dal Ki Kachori

Channy Ki Dal Ki Kachori in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Iftar Items.

Reviews & Comments