چنے کی دال کو اچھی طرح پیس لیں- پھر میدہ گوندھتے وقت نمک شامل کردیں اور ایک گھنٹے کے لیے میدہ کو چھوڑ دیں اس کے بعد دو پراٹھے برابر سائز کے بنائیں اور ایک کے اوپر چنے کی دال ڈال دیں اور دوسرے سے کور کردیں اور پھر اطراف سے آپس میں ملا دیں تاکہ کھل نہ جائیں اور توے پر پراٹھوں کو تل لیں- مزیدار چنے کی دال بھرے پراٹھے تیار ہیں چٹنی کے ساتھ نوش فرمائیں-