Kofta Chana Nihari Recipe in Urdu

Find delicious Kofta Chana Nihari recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Kofta Chana Nihari recipe is one of the common and most searched dishes in the Beef & Mutton recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Kofta Chana Nihari recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Kofta Chana Nihari
chef Recommended By Chef
time-clock 0:30 To Prep
time-clock 1:00 To Cook
12 Servings
Tips About Recipe

15917 Views 1 Comments

کوفتہ چنا نہاری
اجزاء:
مٹن یا بیف (بونگ اور نلی کے ساتھ) ----- ایک کلو
سونٹھ٬ سونف٬ زیرہ (ساتھ گرائینڈ کرلیں) ------ ایک چائے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر ------ دو کھانے کے چمچ
ہلدی ------ ایک چائے کا چمچ
آٹا ------ آدھا کپ
ابلے ہوئے سفید چنے ------ ایک پاؤ
ادرک لہسن پیسٹ ------- دو چائے کے چمچ
پیاز ------ ایک عدد بڑی
لونگ ------ آٹھ عدد (پیس لیں)
الائچی ------ چھ عدد (پیس لیں)
نمک ----- ایک کھانے کا چمچ یا حسب ذائقہ
تیل ------ ایک کپ یا حسب ضرورت

کوفتے کے اجزاﺀ

بیف قیمہ ------ آدھا کلو
لال مرچ پاؤڈر ------ ایک چائے کا چمچ
گرم مصالحہ پاؤڈر ------ ایک چائے کا چمچ
ادرک (پسی ہوئی) ------- ایک چائے کا چمچ
ہری مرچیں (پسی ہوئی) ----- ایک چائے کا چمچ
ہرا دھنیا (کٹا ہوا) ----- حسب ضرورت
بھنا چنا (گرائینڈ کرلیں) ----- ایک کھانے کا چمچ
خشخاش (پسی ہوئی) ----- ایک چائے کا چمچ
نمک ----- حسب ذائقہ
ترکیب:
نہاری بنانے کا طریقہ

ایک دیگجی میں تیل گرم کریں پھر اس میں پیاز ڈال کر براؤن کرلیں پھر اس میں ادرک لہسن اور گوشت ڈال دیں-
اچھی طرح بھوننے کے بعد تمام مصالحے شامل کر کے دوبارہ خوب بھونیں اور کافی پانی ڈال کر دیگچی کو اچھی طرح سے ڈھکنے سے بند کر کے کئی گھنٹے پکائیں-

کوفتے کی تیاری

جب تک نہاری تیار ہو کوفتے اس طرح بنائیں-
بیف قیمے میں تمام مصالحے کے اجزاﺀ شامل کر کے مکس کرلیں اور پھر گول گول کوفتے بنالیں- (ان کوفتوں کو ہلکا سا فرائی بھی کرسکتی ہیں)
اب نہاری دیگچی کا ڈھکن کھول کر اس میں تمام کوفتے آہستہ سے رکھتی جائیں- دیگچی کو دھیرے سے ہلائیں تاکہ تمام اجزاﺀ خوب مکس ہوجائیں- (کوفتے ڈالنے سے قبل آٹا خوب بھون کر ٹھنڈا کر کے پانی میں گھول کر نہاری میں شامل کردیں)-
دس پندرہ منٹ بعد اسی نہاری اور کوفتے والی دیگچی میں ابلے چنے ڈال کر دیگچی کو دم پر لگا دیں-
ایک پین میں تیل گرم کریں اور اس میں ادرک براؤن کر کے اس کا تڑکہ نہاری میں لگائیں- اس نہاری کوفتہ چنا ڈش کو ادرک٬ لیمن٬ ہری مرچیں اور ہرے دھنیے سے گارنش کر کے گرم گرم نان کے ساتھ نوش فرمائیں-
Posted By: samreen,

Find out the Kofta Chana Nihari Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Beef & Mutton. Kofta Chana Nihari is very famous in desi people. At KFoods you can find Kofta Chana Nihari and all the urdu recipes in a very easiest way.

Kofta Chana Nihari

Kofta Chana Nihari in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Beef & Mutton.

Reviews & Comments

Thanks for sharing so much yummy beef & mutton recipes. I am very excited to see lots of food recipes at kfoods.com. Now I have picked Kofta Chana Nihari recipe to cook today and I hope my parents would like it.

  • Naziha, Karachi