Channa Daal Recipe in Urdu

Find delicious Channa Daal recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Channa Daal recipe is one of the common and most searched dishes in the Dal Recipes recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Channa Daal recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Channa Daal
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

2401 Views 0 Comments

بلوچی سٹائل چنا دال
اجزاء:
چنے کی دال گھر میں بھی ذائقہ دار بنتی ہےلیکن ڈھابے کی دال کا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ اس کو روز روز کھانے کا دل چاہتا ہے ۔ اگر آپ نے کبھی کوئٹہ کے ڈھابوں کی چنا دال کھائی ہو تو آپ کو اندازہ ہوگا کہ یہ کتنی زیادہ مرچوں والی ہوتی ہے یعنی اس میں تیکھا پن بالکل اس طرح موجود ہوتا ہے جیسے لال مرچوں کا پورا ڈبہ ڈال دیا گیا ہو۔
عموماً چنے کی دال کو بھگو کر ککر میں پکایا جاتاہے لیکن کوئٹہ میں اس کو پکانےکا طریقہ ذرا منفرد ہے تو چلیں آج ہم آپ کو کے فوڈز میں وہ نیا طریقہ بھی سکھاتے ہیں تاکہ آپ بھی گھر بیٹھے وہ سپائسی ذائقہ کھا سکیں۔

اجزاء:
چنے کی دال
پانی
آئل
لال مرچ ثابت
لال مرچ پاؤڈر
کالی مرچ
کڑی پتہ
ہلدی
نمک
دھنیا
لونگ
زیرہ
پیاز
لہسن ادرک کا پیسٹ
ادرک
ٹماٹر
لہسن
اچاری مصالحہ
ترکیب:
٭ سب سے پہلے چنے کی دال کو نیم گرم پانی میں بھگو دیں۔
٭ اب کڑاہی میں آئل ڈالیں، پیاز کو بھون لیں ۔
٭ بھنی ہوئی پیاز کو بلینڈر میں ڈالیں، اس میں ٹماٹر ڈال کر اچھی طرح پیسٹ تیار کرلیں۔
٭ اب کڑاہی میں دال ڈال کر اس کو اچھی طرح فرائی کریں۔
٭ جب دال اچھی طرح فرائی ہو جائے تو اس میں پانی، نمک، لال مرچ پاؤڈر، ہلدی، دھنیا، زیرہ، لہسن ادرک کا پیسٹ، اچاری مصالحہ، لونگ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور 20 منٹ کیلئے تیز آنچ پر ڈھک کر رکھ دیں۔
٭ پھر چمچ کی مدد سے دال کو کچلا کر دیکھیں اگر یہ گل جائے تو اس میں کڑی پتہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
٭ آئل میں تھوڑا سا زیرہ اور لہسن کو بھون کر اس کو بھی دال میں تڑکے کے طور پر شامل کریں۔
٭ آخر میں دھنیا،ثابت لال مرچ اور ہری مرچ ڈال کر سروو کردیں۔
Posted By: Humaira, Lahore

Find out the Channa Daal Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Dal Recipes. Channa Daal is very famous in desi people. At KFoods you can find Channa Daal and all the urdu recipes in a very easiest way.

Channa Daal

Channa Daal in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Dal Recipes.

Reviews & Comments