Channa Daal Fry Recipe in Urdu

Channa Daal Fry

چنا دال فرائی

اجزاء:
پانی 3 گلاس
چنے کی دال ایک پاؤ
نمک حسبِ ضرورت
گھی 4 سے 5 کھانے کے چمچ
زیرہ ایک کھانے کا چمچ
پیاز 2 عدد باریک کٹی ہوئی
ثابت لال مرچ 2 سے 3 عدد
لہسن ثابت 3 سے 5 عدد
ٹماٹر باریک کٹے ہوئے 2 عدد
ہلدی ایک چائے کا چمچ
پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
ہری مرچیں 2 سے 3 عدد باریک کٹی ہوئی
ایک پتیلی میں پانی ڈالیں اس میں نمک اور چنے کی دال ڈال کر اُبالیں، اب ایک کڑاہی میں گھی ڈالیں، اس میں پیاز اور اور لہسن ڈال کر بھونیں جب یہ اچھی طرح بھن جائے تو اس میں باریک کٹی ہوئی ہری مرچیں اور ثابت لال مرچ ڈال کر بھونیں، اب اس میں ٹماٹر، ہلدی، پسی لال مرچ شامل کریں اور اچھی طرح پکائیں کہ ٹماٹر گل جائیں، پھر جب مصالحہ بھن جائے اور تیل اوپر آ جائے تو اس میں اُبلی ہوئی چنے کی دال ڈال کر پکائیں اور دم پر رکھ دیں جب دال تیاز ہو جائے تو اس میں ہرا دھنیا گارنش کریں اور اوپر سے گرم مصالحہ چھڑک دیں، اب اسے تڑکہ لگانے کے لئے فرائی پین میں گھی لیں، اس میں دیگی مرچ ڈالیں جب یہ تھوڑی فرائی ہو جائے تو دال پر پلٹ دیں اور ڈھکن ڈھک دیں، لیجیئے ہو گئی مصالحے دار تڑکے والی چنا دال فرائی۔

Posted By: Sadia, Karachi

Find out the Channa Daal Fry Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Dal Recipes. Channa Daal Fry is very famous in desi people. At KFoods you can find Channa Daal Fry and all the urdu recipes in a very easiest way.

Channa Daal Fry

Channa Daal Fry in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Dal Recipes.

مزید دال ریسیپی ریسیپیز

Reviews & Comments

Leave Comment