گھر کی چیز میں تار اسلیئے نہیں بنتی کیونکہ.. جانیں مشہور شیف موزریلا چیز بنانے کا کون سا طریقہ بتاتے ہیں, جس سے بنے بلکل بازار جیسی لیز دار چیز

Looking for a delicious and healthy meal option. Try our گھر کی چیز میں تار اسلیئے نہیں بنتی کیونکہ.. جانیں مشہور شیف موزریلا چیز بنانے کا کون سا طریقہ بتاتے ہیں, جس سے بنے بلکل بازار جیسی لیز دار چیز, it's a perfect choice for those in search of easy and simple recipes that cater to both taste and nutrition. You can find this fantastic recipe in both Urdu and English, making it accessible to a wide audience. Whether you're a seasoned chef or a beginner in the kitchen, this گھر کی چیز میں تار اسلیئے نہیں بنتی کیونکہ.. جانیں مشہور شیف موزریلا چیز بنانے کا کون سا طریقہ بتاتے ہیں, جس سے بنے بلکل بازار جیسی لیز دار چیز is a versatile option that promises a mouthwatering experience. Enjoy the simplicity of our easy recipes while savoring the goodness of a homemade, healthy meal.

ایک وقت تھا ہمارے یہاں چیز صرف پیزا میں ہی دیکھنے کو ملتی تھی، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ مختلف ڈشز نے اپنی جگہ بنالی ہے اور اب چیز (چیڈر اور موزریلا) کا استعمال اور خریدار دونوں بڑھ گئے ہیں۔ تو آئیے آج آپ کو سکھاتے ہیں گھر میں چیز بنانے کا طریقہ۔

اسٹیپ نمبر 1:

دودھ سے پنیر بنانے کا عمل:

۔ سب سے پہلے ایک پتیلی میں دودھ 1 لیٹر (بازار کا تازہ، بغیر بوائل کیا ہوا) ڈال کر اسے بلکل درمیانی آنچ پر نیم گرم کرلیں
۔ اب پتیلی کو چولہے سے اتار کر اس میں آدھا کپ سفید سرکہ تھوڑا تھوڑا کر کے شامل کرتے جائیں
۔ اور ساتھ ہی ہاتھ سے چمچ بلکل آرام آرام سے پر سکون ہو کر چلاتے جائیں، کیونکہ اگر آپ چمچ کو تیزی سے چلائیں گے تو اس میں گولیاں بننا شروع ہوجائیں گی جس سے چیز صحیح طرح نہیں بن پائے گی
۔ سرکہ شامل کرنے کے بعد دودھ کی پنیز بن جائے گی جسے آپ ہاتھوں سے سمیٹ کر اچھے سے دبائیں اور اسکا پانی نکال لیں

اسٹیپ نمبر 2:

پنیر سے موزریلا چیز بنانے کا عمل:

۔ ایک برتن میں سادہ پانی لیں اور اس میں 1 چمچ نمک ڈال کر اسے درمیانی آنچ پر رکھ دیں نیم گرم ہونے تک
۔ اسکے بعد چولہا بند کر کے اس میں پنیر ڈالیں اور آہستہ چمچ چلاتے جائیں، اس سے پنیر میں موجود سرکے کا کھٹا پن دور ہوگا اور اس میں لیس آئے گی
۔ 3 منٹ بعد اسے نکال کر ململ کے کپڑے یا ہاتھوں سے اچھی طرح دبا کر اسکا سارا پانی نکال لیں، اور اسے پیالے میں ڈال کر 2 گھنٹے کیلیئے فریزر میں رکھ دیں
۔ فریزر سے نکال کر اسے استعمال کریں، مزیدار اور لیس دار موزریلا چیز تیار ہے
سارے اسٹیپس کو اچھی طرح سمجھنے کیلیئے نیچے دی گئی ویڈیو دیکھیں

By Salwa  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   3159 Views   |   13 Apr 2023
Related Recipes
Reviews & Comments