پہلے آدھ کلو فش فلے کو چھوٹے کیوب میں کاٹ کر ایک پین میں تھوڑے سے تیل کے ساتھ فرائی کرکے رکھ دیں ۔
اس کے بعد ایک کڑاہی میں چوتھائی کپ تیل شامل کرکے ایک عدد باریک کٹی ہوئی پیاز گولڈن کرلیں ۔ ساتھ میں حسب ضرورت کھڑا گرم مصالحة ، چند کڑی پتے ، د و کھانے کے چمچے ادرک لہسن کاپیسٹ ، حسب ذائقہ نمک اور آدھ چائے کا چمچہ اجوائن شامل کردیں ۔
جب پیاز گولڈن ہوجائے تو اس میں پانچ عدد ہر ی مرچوں کاپیسٹ اور ایک پیالی کوکونٹ شامل کرلیں ۔
جب و ہ پکنا شروع ہوجائے تو اس میں فرائی کی ہوئی مچھلی شامل کرکے اتنا پکائیں کہ کوکونٹ ملک تھوڑا سا گاڑھا ہوجائے ۔
آخر مٰں مزیدار بنگالی فش سرو کریں۔