Basi Roti Ka Pizza Recipe in Urdu

Find delicious Basi Roti Ka Pizza recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Basi Roti Ka Pizza recipe is one of the common and most searched dishes in the Chef Recommended Recipes recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Basi Roti Ka Pizza recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Basi Roti Ka Pizza
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

1030 Views 0 Comments

باسی روٹی کا پیزا
اجزاء:
اکثر گھروں میں روٹی رات کے وقت بنتی ہے جب گھر میں تمام لوگ موجود ہوں کیونکہ صبح کے وقت مرد حضرات گھر میں نہیں ہوتے تو اکثر خواتین روٹی نہیں بناتی ہیں بلکہ رات کی روٹی ہی استعمال کرلیتی ہیں لیکن بعض اوقات ایک سے زیادہ بچ جاتی ہے یا رات مہمان آئیں اور ان کی وجہ سے زیادہ روٹی بنائی گئی ہو تو وہ مزید بچ جاتی ہیں۔ ان بچی ہوئی روٹیوں کو ماسیوں کو دینے سے زیادہ بہتر ہے کہ آپ ان کو بھی زبردست سی ڈش بنا کر استعمال کرلیں۔ یہاں ہماری اس بات کا مطلب ہر گز یہ نہیں کہ آپ ضرورتمندوں کو کچھ بھی نہ دیں بلکہ اس بات کا مطلب یہ ہے کہ آپ تازہ روٹی دیں تاکہ وہ بھی کھانا پرسکون طریقے سے کھاسکیں۔

آٹے کی قیمت میں جب سے اضافہ ہوا ہے ایسے حالات میں بچی ہوئی روٹی کو پھینکتے ہوئے بھی دل دکھتا ہے تو اپنا دل مت دکھائیں، اب جانیں بچی ہوئی روٹی سے پیزا بنانے کی وہ ترکیب جو آسان بھی ہے اور آپ کے پیسے بھی خوب بچائے گی۔ اس کو کھا کر بچے اور بڑے سب ہی اپ کی تعریف ایک مرتبہ تو ضرور کریں گے۔

اجزاء:
٭ رات کی روٹی،
٭ ایک دھاگہ،
٭ ایک گلاس،
٭ 4 کپ آئل،
٭ موزریلا چیز پگھلی ہوئی،
٭ ٹماٹر کیوبز میں کٹے ہوئے،
٭ ایک سے دو ہری مرچ کٹی ہوئی،
٭ پیاز ایک عدد کٹی ہوئی،
٭ ہرا دھنیا تھوڑا سا،
٭ ٹماٹو کیچپ 6 سے 9 چمچ،
٭ آلو ابلے ہوئے ایک سے دو کچلے ہوئے،
٭ آدھا چمچ کٹی لال مرچ،
٭ 2 چمچ مرچ پاؤڈر،
ترکیب:
٭ بچی ہوئی روٹی کو گلاس کے پیندے کی جانب رکھیں اور اس کو گولائی میں پکڑ کر اس پر دھاگہ باندھ لیں کچھ اس طرح جیسے کہ ہم نے آپ کو تصویر میں دکھایا ہے۔ روٹی وک گلا سکے چاروں طرف لپیٹ کر اس کو باند لیں۔
٭ اب پین میں آئل گرم کریں اور اس میں یہ گلاس سمیت اچھی طرح فرائی کرلیں۔
٭ فرائی ہو جائے تو 5 منٹ کیلئے رکھ دیں تاکہ اس کا آئل نکل جائے۔
٭ اب اس روٹی کو دھاگہ بندھے ہوئے گلاس سے نکالنے کی کوشش کریں۔ لیکن دھاگہ نہ کھلے۔
٭ جب آپ روٹی کو نکالیں گے تو یہ ایک کٹوری کی صورت میں سامنے آئے گی۔
٭ اس میں کیچپ، چیز، آلو کچلا کیے ہوئے، ہری مرچ، ٹماٹر، پیاز، لال مرچ پاؤڈر اور اوپر سے تھوری سی چیز مزید ڈال کر کھانے کے لئے سروو کردیں۔

ہے نا رات کی روٹی کی ایسی بہترین ریسیپی جو ایک مرتبہ بچے کھالیں تو روزانہ فرمائش کریں۔
Posted By: Syeda Kiran Zahra , Karachi

Find out the Basi Roti Ka Pizza Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Chef Recommended Recipes. Basi Roti Ka Pizza is very famous in desi people. At KFoods you can find Basi Roti Ka Pizza and all the urdu recipes in a very easiest way.

Basi Roti Ka Pizza

Basi Roti Ka Pizza in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Chef Recommended Recipes.

Reviews & Comments