جیلاٹن کو ٹھنڈے پانی میں بھگو دیں-
اورنج جوس کو آنچ پر رکھ کر چینی٬ نمک اور لیموں کا جوس ملا کر گرم کریں- جب چینی گھل جائے تو آنچ بند کردیں اور جیلاٹن بھی ملا دیں-
جوس کو ٹھنڈا ہونے دیں- جب جمنے لگے تو پہلے سے بہت ٹھنڈی کی ہوئی چیری اور بادام ملادیں-
سانچے کو گیلا کر کے یہ مرکب ڈال دیں اور فریج میں ٹھنڈا اور سخت ہونے کو رکھ دیں-
پیش کرنے سے قبل سانچے کو ہلکے گرم پانی میں چند لمحے رکھیں اور ڈش میں الٹ لیں- اطراف میں سلاد کے پتے سجا کر ان پر چند چیری سجا دیں-
خوبصورت مزیدار سلاد تیار ہے-