Anday Ka Halwa Recipe in Urdu

Find delicious Anday Ka Halwa recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Anday Ka Halwa recipe is one of the common and most searched dishes in the Ice Cream & Deserts recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Anday Ka Halwa recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Anday Ka Halwa
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

3351 Views 0 Comments

انڈے کا حلوہ
اجزاء:
موسم سرما میں جہاں دن چھوٹے راتیں طویل ہو جاتی ہیں وہیں کھانے پینے کے ڈھنگ بھی کچھ تبدیل ہوجاتے ہیں عام دنوں میں ہمیں نہ تو اتنی بھوک لگتی اور نہ ہی میٹھا کھانے کو جی چاہتا ہے مگر سردیوں میں اس کی طلب بڑھ جاتی ہے۔یہ بات سب ہی جانتے ہیں کہ انڈہ ایک صحت بخش غذا ہے اور ہر گھر میں موجود ہوتا ہے اس کی یہ خوبی ہے کہ اس سے نمکین اور میٹھے دونوں پکوان تیار کئے جاسکتے ہیں۔سردیوں میں انڈے کا حلوہ کھانے کا اپنا ہی مزہ ہے، کیونکہ یہ غذائیت سے بھر پور ہونے کی بنا پر آپ کی توانائی میں اضافہ کرتا ہے اور یوں آپ سرد ی سے بھی بچے رہتے ہیں۔اسی لئے آج آپ کو انڈے کا حلوہ بنانا سیکھارہیں جو جھٹ پٹ تیار ہو جاتا ہے اور بے حد مزیداربھی ہو تاہے۔


انڈے........... چھ عدد
دودھ...........ایک کپ
چینی...........تین چوتھائی کپ(ایک سو پچاس گرام)
کھویا...........دو سو گرام(اگر کھویا نہ ہو تو خشک دودھ ایک کپ لے سکتے ہیں)
کاجو...........حسب ضرورت
بادام...........حسب ضرورت
پسی الائچی...........آدھا چائے کا چمچ
گھی...........تین چوتھائی کپ(ایک سو پچاس ملی لیٹر)

ترکیب:
ایک بلینڈر میں انڈے،دودھ، چینی اور کھویا ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کریں یہ ایک آمیزہ تیار ہو جائے گا،اب ایک کڑاہی میں گھی ڈال اکر اس آمیزے کو آہستہ آہستہ شامل کرتے جائیں اور چمچ سے ہلاتے رہیں تاکہ یہ چپک نہ جائے، دھیمی آنچ پر اسے اس وقت تک پکائیں جب تک حلوہ دانے کی شکل میں نظر آنے لگے اور پانی خشک ہو نے پر اسے اتنا پکائیں کہ گھر نظر آنے لگ جائیں پھر اس میں خشک میوہ جات اور الائچی شامل کریں اب ا سے کسی ڈش میں نکال کر پیش کریں لیجئے مزیدار انڈے کا حلوہ تیار ہے۔

نوٹ:یہاں پر دیسی گھی استعمال کیا گیا ہے آپ عام گھی بھی استعما ل کر سکتے ہیں۔
Posted By: Hina Yousuf, Karachi

Find out the Anday Ka Halwa Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Ice Cream & Deserts. Anday Ka Halwa is very famous in desi people. At KFoods you can find Anday Ka Halwa and all the urdu recipes in a very easiest way.

Anday Ka Halwa

Anday Ka Halwa in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Ice Cream & Deserts.

Reviews & Comments