ادرک اور بادام کا حلوہ
اجزاء:
ادرک ---- آدھا کلو
بادام کی گریاں ---- ایک پاؤ
چینی ----- آدھا کلو
گھی یا تیل ---- ڈیڑھ پاؤ
خشخاش ------ آدھا پاؤ
کشمش ---- حسب پسند
کھوپرا ----- حسب ذائقہ یا تھوڑا سا
ترکیب:
بادام کی گریاں تھوڑے سے پانی میں ابال کر اس کے چھلکے اتار لیں-
ادرک کو چھیل کر صاف کرلیں-
اب آپ بادام اور خشخاش الگ الگ سِل پر باریک پیس لیں- سل کو اچھی طرح دھو کر پہلے صاف کرلینا چاہیے تاکہ مصالحے کی بو نہ رہے-
پھر آپ ادرک٬ بادام٬ خشخاش ایک کڑاہی میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں اور ہلکی آگ پر پکنے دیں- چمچہ برابر چلاتے رہیں تاکہ کڑاہی میں لگنے نہ پائے-
اچھی طرح پک جائے تو اس میں چینی٬ کشمش اور کھوپرا باریک کاٹ کر ڈالیں- جب پکتے پکتے اس میں سوندھی سوندھی خوشبو آنے لگے تو اتار لیں مزیدار سا حلوہ تیار ہے-
Chef Asad ,
Posted By: daani,