آڑو کو دھو کر اور صاف کر کے بیچ میں سے کاٹ کر گٹھلی نکال دیجئے اور باقی گودے کے گول گول قتلے کاٹ لیجئے۔پانی یا دودھ میں کسٹر ڈ گھول لیجئے۔دودھ ایک دیگچی میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے۔ جب ابلنے لگے تو اس میں کسٹرڈ ڈال دیجئے اور ساتھ ساتھ چمچہ ہلاتے جائیے تاکہ گٹھلی نہ بننے پائے۔ تھوڑا سا گاڑھا ہونے پر چینی ڈال دیجئے اور مزید پکائیے۔ گاڑھا ہو جائے تو اتار لیجئے اور ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیجئے۔ ٹھنڈا ہو جائے تو ایک شیشے کے پیالے میں ڈالیے اور اوپر آڑو کے قتلے سجا کر فریج میں رکھ دیجئے۔ جم جائے تو نکال لیجئے اور شوق فرمائیے۔