Homemade Vitamin C Tomer

Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Homemade Vitamin C Tomer regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Homemade Vitamin C Tomer enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Homemade Vitamin C Tomer experience. At Beauty Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.

Homemade Vitamin C Tomer
Posted By: Shahzad 3979 Views 0 Comments Jun 04, 2023


وٹامن سی ٹونر اب گھر میں ہی بنائیں اور پائیں ایسی زبردست جلد جس کا رزلٹ آپ کو بھی حیران کر دے ۔۔

وٹامن سی ہماری صحت سے لے کر جلد تک کے ہر مسئلے میں ہمارے لئے اتنا مدد گار ہے جس کا اندازہ ہم نہیں کر سکتے یہ ہے ہی اتنا فائدہ مند۔ وٹامن سی ہمارے جسم میں موجود پانی اور خون کے ساتھ حل ہوجاتا ہے اور ناخن، جلد اور بالوں کی بہترین نشوونما کرتا ہے۔ یہ جسم میں موجود آئرن کو جذب کرتا ہے اور تھکاوٹ، کمزوری کے احساس دور کرنے کے ساتھ ساتھ جلد کے خلیوں اور خون کی شریانوں کی حفاظت میں مدد کرتا ہے۔ اور اگر بات جلد کے حوالے سے کی جائے تو جلد کو روشن، خوبصورت اور چمکدار بنانے میں اس وٹامن کا کوئی ثانی نہیں۔ اس کا خاص ٹونر گھر میں بنانے کا طریقہ بہت ہی آسان ہے جس کو جاننے کے بعد امید ہے کہ آپ بھی بازاری کیمیکل شدہ ٹونرز میں اپنے پیسے برباد نہیں کریں گی۔

ٹپ:

دو گلاس پانی لیں اور اس کو اچھی طرح اباللیں۔ پھر اس میں گرین ٹی یا سبز چائے کا ایک چمچ ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر تین سے پانچ منٹ تک پکا کر جوش دے لیں۔ اب اس کو نیم ٹھنڈا کریں اور وٹامن سی کا پائوڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ اس مکسچر میں چمچ بار بار چلاتی جائیں تا کہ کوئی گٹھلی نہ بنے۔
لیجیئے تیار ہے آپ کا فوائد سے بھرپور وٹامن سی کا ایسا ٹونر جو آپ کی جلد پر کسی بھی قسم کے دانوں، داغ دھبوں، چھائیوں، فائن لائنز اور میل کو باہر نکالنے میں آپ کی مدد کرتا ہے، اور اگر اسی ٹونر کو آپ ویکس کے بعد چہرے پر لگائیں تو یہ سوتھنگ افیکٹ کا کام کرتا ہے اور جلد کو ٹھنڈا رکھنے میں سب سے سستا اور خاص راز ہے۔

In Beauty Tips and Totkay section you can check Homemade Vitamin C Tomer in most easiest way. Find Homemade Vitamin C Tomer in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Homemade Vitamin C Tomer totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Homemade Vitamin C Tomer.

Reviews & Comments
jpg