Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Hath Paon Ki Rangat Saaf Karne Ka Tarika regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Hath Paon Ki Rangat Saaf Karne Ka Tarika enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Hath Paon Ki Rangat Saaf Karne Ka Tarika experience. At Beauty Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.
ہاتھ پاؤں کالے ہوگئے ہیں ۔۔ جانیئے ڈاکٹر شائستہ نے ہاتھوں کی سیاہ رنگت کو دور کرنے کا کون سا طریقہ بتا دیااکثر خواتین اپنے ہاتھوں کی گہری رنگت اور داغ دھبوں کے حوالے کافی پریشان نظر آتی ہیں۔ اس آرٹیکل میں ہم خواتین کے ہاتھوں کی رنگت بہتر بنانے کے لئے چند ٹپس بتائیں گے جو ڈاکٹر شائستہ واحدی نے اپنی وڈیو میں شئیر کیے۔چہرے اور ہاتھوں کا رنگ الگ ہوتا ہےڈاکٹر شائستہ نے بتایا کہ قدرتی طور پر ہاتھ پاؤں اور چہرے کی رنگت میں فرق ہوتا ہے اور اس معمولی سے فرق کو اتنا سنجیدگی سے نہیں لینا چاہئے لیکن اگر زیادہ فرق محسوس ہورہا ہے تو اس کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں۔ جیسے کہ ہاتھ کو صحیح سے موسچرائز نہ کرنا یا سن بلاک نہ لگانا۔ اس کے علاوہ اکثر خواتین ہئیر ریموونگ کریمز کو ہاتھوں اور ٹانگوں کے بال صاف کرنے پر استعمال کرلیتی ہیں جس کی وجہ سے ہاتھ پیر کالے پڑنا شروع ہوجاتے ہیں یہاں تک کہ ویکس سے بھی ہاتھوں اور ٹانگوں کی رنگت پر اثر پڑتا ہے۔کہنیوں اور گھٹنوں کارنگ سیاہ کیوں ہوجاتا ہے؟اس کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر شائستہ نے بتایا کہ ایک مخصوص رخ پر بیٹھنے کی وجہ سے پیروں کے سائیڈ پر کالا نشان بن جاتا ہے یا اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ جو لوشن یا کریم ہم لگا رہے ہوتے ہیں اس میں کوئی چیز ہمیں نقصان پہنچا رہی ہوتی ہے لیکن تمام گھر والے ایک ہی چیز کو استعمال کرنے لگتے ہیں جس کی وجہ سے ری ایکشن ہوتا ہے اور کہنیوں، ہاتھ کی انگلیوں کا رنگ گہرا ہوجاتا ہے اکثر ایگزیما میں بھی رنگت کا مسئلہ ہوتا ہے جو زرا سے علاج سے ٹھیک ہوجاتا ہے۔سیاہ رنگت کو بہتر بنانے کا طریقہہاتھ پیر پر سن بلاک لگائیں۔ خاص طور پر باورچی خانے میں کام کرنے سے تھوڑی دیر پہلے سن بلاک لگا کر ہاتھ خشک کرلیں۔ہاتھوں کو دھونے کے لئے فیس واش استعمال کریں۔۔ ٹانگوں اور بازؤں کے بال ختم کرنے کے لئے ریزر اور ویکس کا زیادہ استعمال نہ کریں۔پیٹرولیم جیلی سے رنگت کالی پڑنے لگتی ہے اس کے بجائے موئسچرائزنگ لوشن لگائیںبال صاف کرنے والی کریم کو ہاتھ پاؤں پر استعمال نہ کریں وہ رنگت ٹین کرنے کا ایک بڑا سبب ہیں۔
In Beauty Tips and Totkay section you can check Hath Paon Ki Rangat Saaf Karne Ka Tarika in most easiest way. Find Hath Paon Ki Rangat Saaf Karne Ka Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Hath Paon Ki Rangat Saaf Karne Ka Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Hath Paon Ki Rangat Saaf Karne Ka Tarika.