Facial Karne Ka Asan Tarika

Find effective Beauty Tips and Totkay in Urdu for safeguarding Facial Karne Ka Asan Tarika. Individuals often explore various methods to find valuable tips, natural remedies, wellness guidance, herbal solutions, totkays, and easy home remedies for Facial Karne Ka Asan Tarika. Dive into a rich repository of Beauty Tips and Totkay, home remedies, useful tips, and more at Daily Tips. Our curated Beauty Tips and Totkay in Urdu are specifically crafted for ensuring the protection of Facial Karne Ka Asan Tarika. We strive for these tips to be not only informative but also highly effective for your needs.

Facial Karne Ka Asan Tarika
Posted By: Marwa 2483 Views 0 Comments Apr 30, 2023


چہرے پر گرمی سے ایکنی زیادہ ہوگئی ہے تو شگفتہ اعجاز نے گھر بیٹھے کونسا سستا فیشل کرنے کا طریقہ بتادیا

شگفتہ اعجازہماری بہت جانی پہچانی اداکارہ ہیں، اپنے ڈراموں سے تو وہ اپنے ناظرین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا ہی لیتی ہیں اس کے علاوہ اکثر اپنے یوٹیوب چینل پر اپنے کھانا پکانے کی وڈیوزاپنے ناظرین کے ساتھ شئیر کرتی رہتی ہیں۔ لیکن وہ ایک بہترین اداکارہ کے ساتھ ماہر شیف اور ایک منجھی ہوئی بیوٹیشن بھی ہیں۔ وہ اپنا یہ تجربہ بھی اپنی وڈیوز کے ذریعے اپنے ناظرین کے سامنے پیش کرتی رہتی ہیں ، اس دفعہ انہوں نے ٹین ایجر بچیوں کا ایک دیرینہ مسئلہ حل کردیا، جوان ہوتی ہوئی بچیوں کا ایک مسئلہ ایکنی اور پمپلز ہوتے ہیں۔ جس سے ان کا چہرہ ڈل ہوجاتا ہے، اور ان کی خوداعتمادی میں کمی آتی ہے۔ چنانچہ ان تمام بچیوں کے لئے جو کہ اسکول، کالج ، یونیورسٹی جاتی ہیں ان کے اس مسئلے کے حل کے لئے انہوں نے اپنی بیٹی کے اوپر پورا یہ پروسیجراسٹیپ بائی اسٹیپ کر کے دکھایا۔


سب سے پہلے کلینزر سے چہرے کی کلینزنگ کریں گے اور کلینزنگ سے پہلے ہاتھ اچھی طرح دھولیں گے تاکہ کسی قسم کے جراثیم چہرے پر نہ لگیں۔ اس کے بعد ہائیڈرو بوسٹ فیس واش سے چہرہ اچھی طرح دھوئیں گے۔ اس کے بعد چہرہ خشک کر کے اسکن پیلر سے اسکن کو پیل کریں گے، یہ اسکرب کی جگہ استعمال ہوتا ہے۔ یہ اسکن کو اندر تک صاف کر کے جلد کو ملائم اور ہموار کر دیتا ہے۔ یہ سب ہلکے ہاتھوں سے کرنا ہے ورنہ ایکنی خراب ہو جائے گی۔ اس کے بعد کسی اچھے اسکن ٹونر سے اسکن کو ٹون کریں گے، اور جب ٹونر خشک ہوجائے تو پھر ماسک لگایا جائے گا۔ ماسک میں دوکھانے کے چمچ ملتانی مٹی اور ایک چائے کا چمچ صندل پاؤڈر لیں اور اس کو عرقِ گلاب سے گھول لیں۔ اس ماسک کو گھولنے کے لئے پیالہ بھی مٹی کا ہی لیں تو اچھا ہے کیونکہ مٹی کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے۔ جہاں ایکنی زیادہ ہو وہاں موٹی تہہ لگائی جائے گی۔ جب ماسک خشک ہوجائے تواسے نیم گرم پانی سے دھولیں۔ اگر ماسک لگانے سے کوئی جلن یا تکلیف ہو تو فوراً دھو لیں۔ اس کے بعد فائنل اسٹیپ آکسیجنیشن کریں گے جو کہ مشین کے ذریعے ہوگی اس عمل کو 5 منٹ تک کیا جائے گا( یہ آخری اسٹیپ اسکپ بھی کیا جاسکتا ہے)۔ اس پورے عمل سے جلد بہت نرم اور اس کی سطح بہت ہموار ہوجائے گی۔ یہ پورا عمل 3 سے4 دفعہ کرنے سے ایکنی بالکل ختم ہو جائے گی اورآپ کی جلد خوبصورت اور چمکدار نظر آئے گی۔

In Beauty Tips and Totkay section you can check Facial Karne Ka Asan Tarika in most easiest way. Find Facial Karne Ka Asan Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Facial Karne Ka Asan Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Facial Karne Ka Asan Tarika.

Reviews & Comments
jpg