Ghar Main Ubtan Banane Ka Tarika

Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Ghar Main Ubtan Banane Ka Tarika regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Ghar Main Ubtan Banane Ka Tarika enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Ghar Main Ubtan Banane Ka Tarika experience. At Dr Essa Tips, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.

Ghar Main Ubtan Banane Ka Tarika
Posted By: Afshan 6053 Views 0 Comments May 26, 2022


دھوپ میں باہر نکل کر رنگت جھلس گئی ہے، چہرے پر داغ دھبے ہوگئے ہیں تو لڑکے اور لڑکیوں کے لئے ڈاکٹرعیسٰی کا کرشماتی ابٹن

اس وقت گرمی شدید ہے۔ گھر سے باہر اگر کام کے لئے یا نوجوان لڑکے لڑکیاں اپنے اسکول کالج یونیورسٹی کے لئے جاتے ہیں یا جاب کے سلسلے میں باہر نکلتے ہیں تو ایسے میں ان کی رنگت بالکل جھلس جاتی ہے۔ جس کو بحال کرنے کے لئے وہ مہنگی مہنگی کریمیں لگاتے ہیں یا پارلرز سے فیشیل کرواتے ہیں ، اور اگر کسی لڑکے یا لڑکی کی شادی قریب ہو تو وہ اور ہی ٹینشن میں ہوتے ہیں ، اب تو خاصے مہنگے ڈرما ٹریٹمنٹ آگئے ہیں تو اب جو لوگ افورڈ کر سکتے ہیں وہ یہ ٹریٹمنٹ بھی کرواتے ہیں۔ لیکن جو لوگ افورڈ نہیں کر سکتے ان کے لئے ہم یہاں ڈاکٹر عیسٰی کا بہترین ابٹن کا نسخہ لے کر آئے ہیں جو کہ 10 سے لے کر 100 سال تک کے لڑکے اور لڑکیوں کے لئے ہے۔ یہ ابٹن لڑکے یا مرد بھی بلاجھجک استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ پورے جسم کے لئے ہے، اسے آپ چہرے کے علاوہ گردن، ہاتھوں، پیروں، کہنیوں وغیرہ پر جہاں جہاں آپ کورنگت سیاہ محسوس ہو وہاں اسے بغیر کسی پریشانی کے لگا سکتے ہیں۔ اس کے استعمال سے ایسا کرشماتی اثر ہوگا کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔ اور اس کے پہلی دفعہ کے استعمال کے بعد ہی لوگ یہ پوچھیں گے کہ آپ نے کون سے پارلر سے اپنا فیشیل کروایا ہے؟ کیونکہ اس کا جادواثر آپ کو حسین دمکتی رنگت عطا کرے گا۔

ابٹن کے اجزاء:

پیلی سرسوں 5 گرام
ہلدی 25 گرام
چنے 100گرام
چرونجی 25 گرام
ٹالکم پاؤڈر 1 ٹیبل اسپون
ان تمام چیزوں کو ملا کر پیس لیں اور بالکل پاؤڈر بنالیں۔

خشک جلد والے:

خشک جلد والے اس کو دودھ کے ساتھ ملا کر لگائیں۔

چکنی جلد والے، یا ایکنی والے:

جن کی جلد چکنی ہے یا چہرے پر ایکنی ہے وہ لوگ اس کو دہی کے ساتھ ملا کر لگائیں۔
اس کو چہرے، گردن اور ہاتھ پیروں پر لگا کر 20 منٹ تک لگا رہنے دیں۔ اس کے بعد دھو لیں۔ اور اس کے بعد آپ اپنی رنگت دیکھیں گے تو آپ کو خود پہ پیار آجائے گا۔ ایسا نکھار آپ کے اوپر کسی فیشیل سے بھی نہیں آیا ہو گا جو اس ابٹن سے آئے گا ۔ اور اس کا باقاعدہ استعمال آپ کی جلد کے تمام مسائل حل کر دے گا۔

In Dr Essa Tips section you can check Ghar Main Ubtan Banane Ka Tarika in most easiest way. Find Ghar Main Ubtan Banane Ka Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Ghar Main Ubtan Banane Ka Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Ghar Main Ubtan Banane Ka Tarika.

Reviews & Comments
jpg