Methi Dana Se Sugar Control Karne Ka Tarika

Methi Dana Se Sugar Control Karne Ka Tarika
Posted By: Afreen 10308 Views 0 Comments Dec 21, 2022

یہ بات توسب ہی جانتے ہیں کہ صحت مند زندگی گزارنے کے لئے متوازن غذا بہت ضروری ہے لیکن اگر ذیا بیطس کا مرض لا حق ہو جائے تو آپ کی غذائی عادات تبدیل ہو جاتی ہیں ،اس مرض میں مبتلا ہو نے سے قبل کچھ نشانیا ں جنم لینے لگتی ہیں جو آپ کو آگاہ کرتی ہیں اگر آپ نے احتیاط سے کام نہیں لیا تو یہ مرض لاحق ہو سکتا ہے جیسے خون میں چینی کی سطح نارمل سے زیادہ ہونامگر اتنا نہیں کہ آپ کو ذیا بیطس کا مریض کہا جائے ،تو ایسی صورت میں غذائی احتیاط کے ساتھ کچھ گھریلو نسخہ پر بھی عمل کیا جائے تو اس مرض سے بچا جا سکتا ہے میتھی دانہ کی افادیت سے کون واقف نہیں یہ ایک بے حد مفید اور صحت بخش سبزی ہے ،اسے غذا اور دوا دونوں کے لئے استعمال کیاجاتا ہے یہی وجہ ہے ڈاکٹر عیسیٰ جو کسی تعرف کے محتاج نہیں ہیں انہوں نے میتھی دانہ کا ایک ایسا نسخہ بتایا ہے جس کے استعمال سے ایسے افراد جن کی شوگر بارڈر لائن پر ہے مگر ابھی وہ ذیا بیطس کے مریض نہیں بنے ہیں تو ان کی شوگر نارمل ہو جائے گی وہ ذیا بیطس کے مریض بننے سے محفوظ رہیں گے ۔ جانتے ہیں یہ نسخہ کیسے تیار کیا جاتا ہے ۔

اجزاء:

میتھی دانہ ایک چائے کا چمچ
پانی ایک گلاس

ترکیب:

میتھی دانہ کو ایک گلاس پانی میں رات بھر کے لئے بھگودیں ، صبح نہار منہ سادہ پانی پینے کے بعد میتھی دانہ کا پانی پی لیں یہ عمل شوگر نارمل ہو نے تک جاری رکھیں ۔ یہ نسخہ آپ کو ذیابیطس کا مریض بننے سے بچائے گا ،ساتھ ہی یہ پانی بہتر نظام انہضام ،جسم سے فاسد مادوں کا اخراج میں بھی مدد فراہم کرے گا ۔
نوٹ: یہ نسخہ صرف ایسے افراد استعمال کریں جو ابھی ذیابیطس کے مریض نہیں بنے ہیں جو مریض ہیں وہ اسے استعمال نہیں کریں ،اگر آپ کو قسم کی الرجی ہے تو اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور رابطہ کریں ۔

In Dr Essa Tips section you can check Methi Dana Se Sugar Control Karne Ka Tarika in most easiest way. Find Methi Dana Se Sugar Control Karne Ka Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Methi Dana Se Sugar Control Karne Ka Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Methi Dana Se Sugar Control Karne Ka Tarika.

Reviews & Comments
jpg