Blood Pressure Ke Mareez Roza Kese Rakhen?

Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Blood Pressure Ke Mareez Roza Kese Rakhen? regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Blood Pressure Ke Mareez Roza Kese Rakhen? enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Blood Pressure Ke Mareez Roza Kese Rakhen? experience. At Dr Essa Tips, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.

Blood Pressure Ke Mareez Roza Kese Rakhen?
Posted By: Shahzad 1891 Views 0 Comments Mar 24, 2023


بلڈ پریشر کے مریض روزہ کیسے رکھیں، سحری میں کیا ایسی چیز کھائیں کہ سارا دن بلڈ پریشر نارمل رہے؟

بلڈ پریشر یا فشار خون آج کے دور کی بیماری ہے جو اس وقت ہر دوسرے شخص کو ہے ،اس کی وجوہات میں کچھ تو طبی وجوہات ہیں اور کچھ گھریلو وجوہات بھی ہوتی ہیں ،بعض اوقت زندگی کے مسائل ہمیں اتنا زچ کر دیتے ہیں کہ اس کا نتیجہ بلڈ پریشر کے اتار چڑھاؤ کی صورت میں نکلتا ہے۔ بلڈ پریشر ایسا مرض ہے جو کئی اور دوسری بیماریوں کی وجہ بن جاتا ہے۔ اسی لئے اس کا فوری علاج یا سد باب ضروری ہے ۔ رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ ہمارے درمیان موجود ہے، ایسے میں اس کی برکتوں اور رحمتوں سے فیض یاب ہونے کے لئے ضروری ہے کہ جو کسی بھی قسم کے مریض بھی ہیں وہ کون سی ایسی احتیاطی تدابیر اختیار کریں جس کے ساتھ وہ بھی مہینے کی برکتوں سے فائدہ اٹھا سکیں اور اپنی عبادت اور ریاضت سے اپنے رب کو راضی کر سکیں ۔ بلڈ پریشر کے مریض ایسا کیا کریں کہ جن ہدایات پر عمل کر کے وہ بھی روزہ رکھ سکیں۔

ہائی بلڈ پریشر کے مریض روزہ کیسے رکھیں:

ہائی بلڈ پریشر کے مریض بھی کچھ احتیاطوں کے ساتھ رمضان المبارک میں بآسانی روزے رکھ سکتے ہیں۔
فرائیڈ اورمرچ مصالحے والے کھانوں سے مکمل پرہیز کریں۔
نمک کے استعمال میں احتیاط کریں۔
کولیسٹرول پر نظر رکھیں ،کیونکہ عام طور پر رمضان میں تلی ہوئی چیزوں کا استعمال زیادہ ہوتا ہے ،اس لئے اس کا خیال رکھیں۔
کولیسٹرول کو ٹھیک رکھنے کے لئے سحری میں اگر نہارمنہ ایک گلاس پانی ،شہد اور لیموں کا رس ملا کر پی لیں تو کولیسٹرول کنٹرول میں رہے گا۔ سحر و افطار میں کچی لسی بغیر نمک کے پیئیں، یہ بہت مفید ثابت ہوتی ہے۔ سحری میں جو کا دلیہ اور پانی باقاعدگی سے لیں۔
سحری اور افطاری کے درمیان میں دس گلاس پانی پینے کی کوشش کریں۔
سحری میں آدھا کپ نیم گرم پانی کے ساتھ ایک چٹکی اجوائن پھانک لیں تو اس سے سارا دن بلڈ پریشر کنٹرول میں رہے گا۔
سات سے آٹھ گھنٹے کی نیند لیں۔
مکھن ،مارجرین،بالائی،اور انڈہ سے پرہیز کریں۔
تراویح کا اہتمام کریں۔ یہ آپ کے لئے عبادت کے ساتھ ساتھ اچھی ایکسر سائز بھی ثابت ہوتی ہے۔
رمضان کے حساب سے اپنے ڈاکٹر سے اپنی دواؤں کی ترتیب کروالیں۔
اس کے علاوہ یہاں ہم ڈاکٹرعیسٰی کا بلڈ پریشر کم کرنے کا نسخہ بھی دوبارہ پیش کر رہے ہیں، آپ اس سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ گلاب کی پتیاں(سوکھی ہوئی) 25 گرام
کاسنی 25 گرام
سفید زیرہ 25 گرام
چھوٹی الائچی 10 سے 12 گرام
اسرول 10 سے 12 گرام
ان تمام اجزاء کو ملا کر پاؤڈر بنالیں ،اور بلڈ پریشر کے مریض اسے سحری اور افطاری پرآدھا آدھا چمچ استعمال کریں ۔اللہ نے چاہا تو 10 سے 15 دن میں بلڈ پریشر کا مرض بالکل ختم ہو جائے گا ۔ لیکن اس کے ساتھ نمک مرچ اور چکنائی کا استعمال کم سے کم کریں۔ سرسوں کے تیل میں کھانا پکائیں تو بہترین ہے۔ دن میں ایک دفعہ بلڈ پریشر ضرور چیک کروائیں ،اور اس کا چارٹ بنا کر رکھیں تاکہ اس دوا کے استعمال کے بعد فرق پتہ چل سکے۔ اگر بلڈ پریشر بہت زیادہ ہے تو اس دوا کو تین دفعہ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

In Dr Essa Tips section you can check Blood Pressure Ke Mareez Roza Kese Rakhen? in most easiest way. Find Blood Pressure Ke Mareez Roza Kese Rakhen? in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Blood Pressure Ke Mareez Roza Kese Rakhen? totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Blood Pressure Ke Mareez Roza Kese Rakhen?.

Reviews & Comments
jpg