Facial Karne Ka Sahi Tarika

Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Facial Karne Ka Sahi Tarika regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Facial Karne Ka Sahi Tarika enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Facial Karne Ka Sahi Tarika experience. At Beauty Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.

Facial Karne Ka Sahi Tarika
Posted By: Sidra 5244 Views 0 Comments May 05, 2021

خواتین چہرے پر کچھ اور ٹریٹمنٹ کروائیں یا نہ کروائیں لیکن فیشل کروانے کے لیے تو جیسے ہر وقت تیار رہتی ہیں کیونکہ اس کے بعد وہ خود کو کوئی اپسرا سمجھ بیٹھتی ہیں اور پھر جلد ہی ان کا یہ گمان بھی دور ہوجاتا ہے کیونکہ جیسے جیسے فیشل کا اثر ختم ہونے لگتا ہے چہرہ دوبارہ اپنی اصل حالت پر آجاتا ہے۔
اب آپ کو یہاں ہماری بات سے اختلاف ہوگا تو ہم آپ کی یہ غلط فہمی دور کرنے کے لیے بتاتے ہیں کہ کیسے آپ اپنے فیشل کے اثر کو دیرپا رکھ سکتی ہیں اور اپنی جلد کو حسین بنا سکتی ہیں۔

ان چند مفید ٹپس پر عمل کریں اور اپنی جلد کو فیشل کے ایک ماہ بعد بھی ترو تازہ رکھیں:

١: ہاتھ نہ لگائیں

چہرے پر فیشل کے بعد ہرگز ہاتھ نہ لگائیں۔ کوشش کریں کہ آپ اپنے چہرے کو نہ چھوئیں اور اگر ضرورت پڑنے پر لگانا پڑے تو ہاتھوں کو اچھی طرح دھو کر صاف کرکے پھر لگائیں کہیں گندگی جلد پر نہ ٹھہر جاۓ۔
ہاتھوں کی گرمائش بھی آپ کے حسن میں داغ کا کام کرتی ہے۔ اس لیے آپ کو اگر منہ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھنے کی عادت ہے تو اس کو ترک کردیں اس سے چہرے پر دانے بھی آ سکتے ہیں۔

٢: بیوٹی کریمیں

اگر آپ کو کئی جلدی مسائل ہیں اور اب آپ جب فیشل کروا ہی چکی ہیں تو ڈاکٹر کی بتائی ہوئی کریمیں ہی استعمال کریں ان کے علاوہ ایسی خواتین جن کو دنیا جہان کی بیوٹی کریمیں لگانے کی عادت ہے وہ فیشل کے بعد کم سے کم ہی لگائیں کیونکہ پہلے ہی فیشل میں کیمکیلز کا استعمال ہوتا ہے اور زائد کیمیکل کا استعمال آپ کی جلد کو خراب بنا سکتا ہے۔

٣: میک اپ کم کریں

میک اپ کے بغیر خواتین کا تصور ممکن نہیں ہوسکتا۔ لیکن فیشل کے بعد آپ کوشش کریں کہ میک اپ کم سے کم استعمال کیا جائے تاکہ پراڈکٹس کا مضر اثر آپ کی جلد کی رونق کو ضائع نہ کرے۔

٤: ویکس نہ کریں

فیشل کے بعد کیونکہ جلد نرم ہوجاتی ہے اور اس میں پہلے ہی بلیک ہیڈز وغیرہ کے نکلنے سے جلد کے سیلز کمزور جاتے ہیں۔ اور پھر اگر ویکس بھی کرلیں آپ تو اس سے جلد کو شدید نقصان پہنچتا ہے۔ اور جھریاں جلدی ہی آنے کا خدشہ رہتا ہے۔

٥: اسکربس اور سن بلاک وغیرہ سے اجتناب

اسکربس اور سن بلاک وغیرہ سے اجتناب کریں کیونکہ ان میں زیادہ مقدار میں سلفر اور دیگر کیمیائی اجزاء شامل ہوتے ہیں جو فیشل کے بعد استعمال کرنے سے رنگت کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
امید کرتے ہیں کہ آپ ان باتوں پر عمل کر کے اپنے حسن کو نکھارنے میں خود ہی معاون بنیں گے

In Beauty Tips and Totkay section you can check Facial Karne Ka Sahi Tarika in most easiest way. Find Facial Karne Ka Sahi Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Facial Karne Ka Sahi Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Facial Karne Ka Sahi Tarika.

Reviews & Comments
jpg
Get Alerts