کیا آپ جانتے ہیں کہ سونٹھ کا استعمال کتنی بیماریوں کے علاج کے لئے مفید ہے؟ جانیں اس کا استعمال اور حیرت انگیز فوائد

ادرک کے استعمال اور اس کے فوائد سے تو ہر کوئی ہی واقف ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر اسی ادرک کو سُکھا کر جو سونٹھ بنائی جاتی ہے اس کا استعمال آپ کی صحت اور خوبصورتی کے لئے کس قدر فائدے مند ہے؟
چلیں آج ہم آپ کو بتاتے ہیں ادرک کو سُکھا کر بنائی جانے والی سونٹھ کا استعمال اور اس کے حیرت انگیز فوائد جو جان کر آپ بھی اس کا استعمال شروع کرنے سے خود کو روک نہیں پائیں گے تو چلیں پھر اس تحریر کو آخر تک پڑھیں اور کریں آج سے ہی سونٹھ کا جادوئی استعمال۔

سونٹھ کے استعمال سے حاصل ہونے والے فوائد

ادرک کے بے شمار فوائد تو ہم اور آپ جانتے ہی ہیں اور اکثر اس پر ہماری جانب سے تحریر آپ کے لئے پیش کی گئی ہے لیکن اگر اِسی ادرک کو سُکھا کر استعمال میں لایا جائے تو اس کی افادیت مزید بڑ ھ جاتی ہے جس کو جاننے کے بعد آپ بھی آج ہی سے اس کا استعمال شروع کر دیں گے۔
سونٹھ کے استعمال سے پٹھوں میں کھنچاؤ اور درد میں آرام حاصل کیا جا سکتا ہے یہ جلد اور سر سے خشکی کا خاتمہ کرنے اور بال گھنے اور مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ نظامِ ہاضمہ کو درست کرنے کے لیے بہترین ہے۔
علاوہ ازیں سونٹھ کے روزانہ استعمال سے معدے کے ’ ٹرائپ سین‘ اور لیپیس‘ نامی انزائم بھی متحرک ہو جاتے ہیں جس کے نتیجے میں غذا میں موجود پروٹین اور فیٹ کو صحیح طریقے سے ہضم ہونے میں مدد ملتی ہے اور یہ آپ کو تندرست اور توانا بناتے ہیں۔
سونٹھ ایک بہترین اینٹی آکسیڈنٹ جز ہے، اگر اس کا استعمال دودھ یا چائے کے ساتھ ملا کر کیا جائے تو قدرتی طور پر جسم کے متاثر پٹھوں کو بام جیسا سکون میسر ہوتا ہے، یہ تو ہو گئیں سونٹھ کی افادیت اب یہ جاننا ضروری ہے کہ آخر اس کے فوائد کو حاصل کرنے کے لئے کس طرح اس کا استعمال کیا جائے تو چلیں وہ بھی جان لیتے ہیں۔

سونٹھ کا استعمال کس طرح کیا جائے؟

• سونٹھ کو آٹے میں گوندھ کر اس کی روٹی چٹنی کے ساتھ کھائی جا سکتی ہے۔
• اسے چٹنی کے ساتھ پیس کر اور ملا کر غذا کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔
• سونٹھ کا دودھ بنا کر یا اسے چائے میں پکا کر بھی پیا جاتا ہے۔
• سونٹھ کو سوجی کے حلوے میں ملا کر بھی کھایا جا سکتا ہے۔
• چائے میں 2 سے 3 چٹکیاں سونٹھ پاؤڈر بھی ملایاجا سکتا ہے جو دن بھر کی تھکن اتارنے اور پٹھوں کو پر سکون بنانے کے لیے بے حد فائدے مند ہے۔
• رات کو سونے سے پہلے سونٹھ والا دودھ استعمال کریں

• طریقہ

ایک گلا س دودھ میں ایک چوتھائی چمچ سونٹھ ملا کر پکا لیں اب اس میں ایک چمچ کٹے ہوئے بادام، پستہ اور کاجو ملا لیں ، اس دودھ کو رات میں سونے سے پہلے پی لیں اس سے خون کی خرابی دور ہوگی، ہڈیاں اور جوڑ مضبوط ہوں گے، یاد رہے کہ آرتھرائٹس اور ذیابطیس کے مریض بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

• سردی اور خشک کھانسی کے لئے سونٹھ کا استعمال

• طریقہ

سونٹھ ، اصلی گھی، ہلدی اور گُڑ کا استعمال خشک کھانسی اور سردی میں آرام لانے کے لئے بے حد مفید اور آزمودہ ہے اس کے لئے ان چاروں اجزاء کو ہم وزن ملا کر پکا لیں کہ یہ اچھی طرح آپس میں مل جائیں اس اب کا ایک چائے کا چمچہ روزانہ کی بنیاد پر کھائیں اور گھر میں جس کو بھی خشک کھانسی اور سردی کی شکایت ہو اسے کھلائیں تو جلد افاقہ ہوگا۔/p>

• نیند کی کمی اور معدے کے مسائل سے نجات کے لئے سونٹھ کا استعمال

• طریقہ

اگر آپ کو بے خوابی کی شکایت رہتی ہے اور معدے کے مسائل سے بھی پریشان ہیں تو اصلی گھی میں سونٹھ ملا کر اس سے تلووں اور پاؤں کا مساج کریں معدے کے مسائل دور ہوں گے اور نیند بھی بہتر آئے گی۔

Soonth Ke Fayde In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Soonth Ke Fayde In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Soonth Ke Fayde In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   10613 Views   |   29 Jun 2022
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 24 April 2024)

کیا آپ جانتے ہیں کہ سونٹھ کا استعمال کتنی بیماریوں کے علاج کے لئے مفید ہے؟ جانیں اس کا استعمال اور حیرت انگیز فوائد

کیا آپ جانتے ہیں کہ سونٹھ کا استعمال کتنی بیماریوں کے علاج کے لئے مفید ہے؟ جانیں اس کا استعمال اور حیرت انگیز فوائد ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ سونٹھ کا استعمال کتنی بیماریوں کے علاج کے لئے مفید ہے؟ جانیں اس کا استعمال اور حیرت انگیز فوائد سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔